زنگژیانگ، چین (اُردُو وائس آف پاکستان 4 مئی 2016) چین نے مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی لگادی۔ چین میں سول سرونٹ، طلباء اور استاتذہ پرماہ رمضان میں روزہ رکھنے پر پاپندی لگادی گئی۔ اور مسلم اکثریتی صوبے زنگژیانگ میں ہوٹل کھلے رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ چین نے یہ پاپندی مسلم ریاست زنگژیانگ میں لگائی ہے اور ہوٹلز کھلے رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ مسلمان ماہ رمضان میں صبح صادق سے لیکر مغرب تک روزے رکھتے ہیں لیکن چین کی کمیونسٹ حکمران پارٹی جوکہ باقاعدہ طور پر منکر خدا ہے اور کئی سالوں سے مسلم صوبے کے مسلمانوں کو ان کے مذہبی روایات منانے سے منع کرتی رہی ہے۔
ریاست کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ویب سائیٹ پر جاری ہونے والی نوٹس میں دفتروں اور دیگر کام کی جگہوں میں فوڈ سروس کو حسب معمول جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
بولی کنٹری میں آفیشلز کو مطلع کیا گیا ہے کہ رمضان میں روزوں، شب بیداریوں یا دیگر مذہبی سرگرمیوں میں مصروف نہ ہوں۔ یہ بات مقامی حکومت کی ایک ویب سائیٹ پرلگادی گئی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں