کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنی بہترین تصویری معیار اور کارآمد فیچرز سے مزین 27 انچ کا نیا 4Kالٹرا ایچ ڈی یو ایس بی۔سی مانیٹر متعارف کرادیا ہے۔ اس ضمن میں رنگوں کی درستی، امیج ریزولوشن اور دلچسپ مختلف فیچرز کے ساتھ اسے پیشہ ورانہ معیارات کے ساتھ جانچا گیا ہے۔ انٹرٹیک (Intertek)، ٹی یو وی (TUV)، یو ایل، اور وی ای ایس اے (VESA) جیسے اداروں نے ایل جی کے اس خصوصی مانیٹر (ماڈل 27 یو ڈی 88) کی اپنے بہترین معیارات اور کارکردگی پر پورا اترنے کی توثیق کی گئی ہے۔
برطانیہ کے ادارے انٹرٹیک کی جانب سے ایل جی کے مانیٹر کے اس نئے ماڈل کو رنگوں کی درستی، کلر ری پروڈکشن ریٹ، ویونگ اینگل اور ایڈریسبل ریزولوشن کے میدان میں آئی دی ایم ایس ورژن 1.03 معیار پر پورا اترنے کے بعد کوالٹی پرفارمنس (Quality Performance Mark certification) سرٹیفکیشن دی گئی۔ جرمنی کے ٹیسٹنگ، معائنے اور سرٹیفکیشن باڈی ٹی وی (TV Rheinland) نے مانیٹر کی امیج کے معیار کو اعلیٰ معیار کا قرار دیا اور امریکی ادارے یو ایل نے کے سخت معائنے سے پاس ہونے کے بعد اس کی توثیق کی۔ یہ تمام لیپ ٹاپس اور میک بکس اور تھنڈر بولٹ 3 پورٹس سے مطابقت رکھتا ہے اور وی ای ایس اے سرٹیفکیشن حاصل کرنے والا پہلا یو ایس بی۔سی مانیٹر ہے۔
ایل جی کے مانیٹر اور پی سی بزنس ڈیویڑن کے سربراہ جانگ اکھوان نے بتایا، ©"گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ہمیں امید ہے کہ الٹرا ایچ ڈی مانیٹرز کی طلب میں تین گنا اضافہ ہوجائے گا۔ ایل جی کے ہر مانیٹر کے پیچھے ایل جی کی صف اول کی ڈسپلے ٹیکنالوجی کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ ہمارے 4Kمانیٹرز کو صف اول کے ہر بڑے بین الاقوامی کنزیومر الیکٹرانکس ٹیسٹنگ اور ویلی ڈیشن کے ادارے نے تسلیم کیا ہے۔ "
ایک تبصرہ شائع کریں