وارد ٹیلی کام کیلئے دوسری مرتبہ ڈپلومیٹک اینڈ فارن انوسٹمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ


لاہور: پاکستان کے سب سے بہترین موبائل نیٹ ورک وارد ٹیلی کام کو FDI ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ ایف ڈی آئی کی یہ تقریب ڈپلومیٹکفورم فار سوشل اکنامک فاونڈیشن کی جانب سے منعقد کی گئی ۔ ڈپلومیٹک اینڈ فارن انوسٹمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ دینے کی یہ تقریب گورنر ہاوس کراچی میں منعقد کی گئی تھی جس میں گورنر سندھ عشرت العباد نے وارد ٹیلی کام کے مینجر کارپوریٹ کمیونیکیشن شہزاد احمد کو ایف ڈی آئی ایکسیلنس ایوارڈ دیا۔ وارد ٹیلی کام کو یہ ایوارڈ دوسری مرتبہ دیا گیا ہے ۔اس تقریب میں سعودی عرب‘ ریاست ہائے متحد ہ امریکہ‘ چین‘ اٹلی ‘سوئزرلینڈ‘ اومان اور ایران کے علاوہ دیگر ممالک کے سفارت کار اور اعلیٰ عہدیداران شامل تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول ہے اور حکومت سرمایہ کاروں ‘خاص طور پر بیرونی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کر رہی ہے ۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حالات سازگار ہیں: گورنر سند ھ عشرت العباد 

وارد ٹیلی کام کو اس کی بہترین سروسز کی بدولت عوام الناس میں پذیرائی حاصل ہے۔ وارد ٹیلی کام فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی معروف نام ہے ۔ وارد ٹیلی کام کی ساکھ اس کی خدمات کی وجہ سے بہت مضبوط ہے ۔ وارد ٹیلی کام ان کمپنیوں میں سے ہے جو کہ پاکستان میں بڑیغیر ملکی سرمایہ کاری کا باعث ہیں ‘جس سے ملکی زر مبادلہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر مثبت اثرات ثبت ہوتے ہیں اور ملک میں نئے کاروبار اور نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی