استنبول (ویب ڈیسک 30 جون 2016) ترکی کے دارلحکومت استنبول کے اتاترک ایئر پورٹ پر3 خود کش دھماکوں سے تباہی پھیل گئی۔ 42 افراد موقع پر جان بحق ہوگئے۔ 250 سے زائد زخمی ہیں۔ تین خود کش بمباروں نے پہلے فائرنگ کی پھر دھماکے سے خود کو اڑادیئے۔ منگل کی رات کو ٹیکسی میں آتش گیر مادوں ، دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں سے لیس تینوں افراد ایئر پورٹ پہنچے، پہلے فائرنگ کرکے بھگدڑ مچادی پھر دھکاکے سے خود کا اڑا دیا۔
ترک حکام نے اسلامک اسٹیٹ پر حملے کا الزام لگا دیا۔ ترکی کا اتاترک ایئر پورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئر پورٹس میں سے ایک ہے۔ اور ترکی نیٹو اہم اتحادی ہے اور دہشت گرد گروہوں کے ساتھ لڑائی میں نیٹو افواج کے ساتھ ملکر اہم کردار ادا کررہا ہے۔ حملے کے بعد کسی گروہ نے تاحال ذمہ داری کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔
ترکی کے صدر ظیب اردگان نے حملے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ایک ٹرننگ پوائںٹ قرار دیا ہے۔
ترکی پر اس سال کئے جانے والے حملوں میں اس مرتبہ دہشت گردوں نے ترکی کے مصروف ترین ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ ایئر پورٹ مسلم دنیا میں استنبول کے کردار کی ایک اہم نشانی مانا جاتا ہے۔ استنبول ایک کھلا شہر ہے اور دنیا کے ہر شہری کے لئے کھلا ہے۔ اور یورپ اور ایشیاء کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں