ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک 2 جولائی 2016) بنگلہ دیشن میں ایک مصروف ہوٹل پر حملہ کرکے 20 غیر ملکیوں کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔ بندوق سے نہیں بلکہ تیز دھار آلوں سے 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ یرغمالیوں نے کئی افراد کو یرغمال بنائے رکھا۔
بنگلہ دیش کے ملٹری آپریشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل نعیم اشفاق نے کہا ہے کہ آرمی جب ملیٹننٹ کے خلاف آپریشن کے لئے پہنچی تو اس وقت تک 20 افراد کو ذبخ کردیا گیا تھا۔ مذکورہ ہوٹل غیر ملکی سیاحوں کے لئے مشہور بتایا جاتاہے جہاں ہر وقت غیر ملکی موجود رہتے ہیں۔ حساس ہونے کیوجہ سے علاقے میں ڈپلومیٹک سیکیوریٹی ہوتی ہے۔ اس کے باوجود ملیٹننٹ ہوٹل میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
آرمی پارا کے کمانڈو یونٹ 1 نے آپریشن کی سربراہی کی اور 6 ملیٹنٹ کو مار دیا۔ نعیم اشفاق نے بتایا۔ آپریشن کے دواران 13 افراد کو بحاظت نکال لیا جن میں جاپانی اور سری لنکن شہری شامل تھے۔
قتل کئے جانے والے 20 یرغمالی غیرملکی تھے جن میں زیادہ تر اٹالین اور جاپانی تھے۔ حملے میں 2 سینئر پولیس اہلکار بھی قتل ہوئے۔ حملہ کل رات کو کیا گیا تھا۔ حملے میں کل 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں