معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک کے بارے بری خبر: 5 سال کی پاپندی لگادی گئی

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامک اسکالر ڈاکٹر زاکر نائیک کی تنظیم ’اسلامک ریسرچ فائونڈیشن‘ پر بھارتی حکومت نے 5 سال کی پابندی لگا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق زاکر نائیک کی ایک متنازع تقریر پر کابینہ کی کمیٹی برائے تحفظ نے غیرسرکاری تنظیم IRF پر پابندی لگادی، اس پابندی کے اطلاق کے بعد اس تنظیم کو 5 سال تک کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ کابینہ کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ اس تنظیم سے وابستہ تمام افراد کی سرگرمیوں کڑی نگرانی کی جائے۔

زاکر نائیک پر ہندوں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا الزام بھی ہے۔ تنگ نظر بھارت پہلے ہی سے ذاکر نائیک کی تقاریر پر پریشان تھا اس اسی کو بنیاد بناکر ان کی تنظیم اور اس کی سرگرمیوں پر پاپندی عائد کی گئی ہے۔ جبکہ ذاکر نائیک ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی