عراق میں زائرین خود کش حملہ، 73 افراد ہلاک 40 ایرانی شامل

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میںش شیعہ زائرین پر کار بم دھماکہ کیا گیا ہے جس میں 73 زائرین ہلاک اور درجنوں
زخمی ہوگئے ہیں جان بحق افراد میں 40 کا تعلق ایران سے ہے ۔  داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔  غیر ملکی نیوز ایجنسی  کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد سے 100 کلو میٹر دور علاقے الہیلا میں زائرین پر کار میں باردی مواد اور بم رکھ کر دھماکہ کیا گیا زائرین کربلا سے روضہ امام حسین ؓ کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ ایک پیٹرول پمپ کار کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 73 افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے قریبی ہوٹل اور پیٹرول پمپ کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک افراد کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے ۔ عراقی حکام کے مطابق زائرین حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے روضہ مبارک کی زیارت کے بعد واپس آرہے تھے کہ الہیلا کے علاقے انہیں ٹارگٹ کیا گیا جب کہ متاثرہ افراد میں ایران اور بحرین سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی