پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ کا اقوام متحدہ کے ادارے برائے خوراک و زراعت کے ساتھ معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ (پی پی اے ایف) اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (فوڈ اینڈ ایگریکلچر ۔ ایف اے او )نے بلوچستان میں تبدیلی کے لئے اتحاد پر مبنی اقدام (Alliance for Change in Balochistan)کے آغاز کے لئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس شراکت داری کے باعث آزمائشی بنیادوں پر زراعت اور لائیو اسٹاک سے متعلق منصوبوں پر بلوچستان کے دو اضلاع قلعہ سیف اللہ اور کیچ میں تعاون فراہم کیا جائے گا ۔ 

پی پی اے ایف کے سی ای او قاضی عظمت عیسیٰ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت  کے مارسل سٹیلن اشتراکی معاہدے کے بعد دستاویزات کا تبادلہ کر رہے ہیں

پی پی اے ایف اور ایف اے او نے ان دونوں اضلاع میں ماہرین کے مشترکہ مشن بھیجے ہیں تاکہ وہ وہاں دونوں اداروں کے مثالی منصوبوں کا مطالعہ کریں جن میں کمیونٹی کی ضروریات، ترجیحان کا جائزہ اور منصوبہ بندی شامل ہیں۔ آزمائشی منصوبہ بندی ربیع کے موجودہ موسم کے 9 ماہ کیلئے کی گئی ہے ،جس کے ساتھ پروجیکٹ کی سرگرمیوں میں پلاسٹک کی ٹنلز میں سبزیوں کی پیداوار، گندم کے کاشتکاروں کے لئے فارمرز فیلڈ اسکولز کا قیام اور بہتر زرعی مصنوعات کے لئے فارمرز ایسوسی ایشنز کی تشکیل اور سہولت کاری شامل ہے۔ 

ُٰ ُٰ پی پی اے ایف کے سی ای او قاضی عظمت عیسیٰ نے کہا ، 
"باہمی کارآمد شراکت داری میں ایف اے او پی پی اے ایف کی بھرپور رسائی بالخصوص اس کے وسیع کمیونٹی اداروں کے نیٹ ورک سے استفادہ حاصل کرنے میں انتہائی دلچسی رکھتا ہے اور اس سے فارمرز ایسوسی ایشن کے قیام میں ایف اے او کو مدد ملتی ہے۔ پی پی اے ایف ایف اے او کی زراعت سے متعلق ذیلی شعبوں میں تکنیکی مہارت کو بروئے کار لانے کی امید کرتا ہے ۔ "

اس شراکت داری کا مقصد یہ بھی ہے کہ بلوچستان کی دور دراز کی یونین کونسلز میں موجود ان دونوں اداروں کو استحکام فراہم کیا جائے۔ پی پی اے ایف اور ایف اے او بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کام کررہے ہیں اور ایسے پانچ اضلاع شامل ہیں جہاں دونوں ادارے سرگرم ہیں۔ دونوں اداروں کی سرگرمیاں بہترین ہیں اور وہ کمیونٹی کی ترقی کے ذریعے لوگوں کو فعال بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

نو ماہ کے اس آزمائشی منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی اس کے نتائج اور کامیابی کی تفصیلات ڈونر اداروں کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ اس اتحاد کی بدولت دونوں اداروں کے درمیان گنجائش پیدا ہوگی کہ وہ مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مستقبل کے منصوبے تیار کریں اور ان پر عمل درآمد کرسکیں اور جہاں پی پی اے ایف کمیونٹی ترقی کی مہارت اور ایف اے او زراعت و لائیو اسٹاک سے منسلک تکنیکی مہارت ذیلی شعبوں میں متعارف کرائیں گے ۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی