وٹس ایپ نے تمام یوزرز کے لئے ویڈیو کالنگ سہولت کی دستیابی کا اعلان کردیا

سمارٹ فون پر پیغام رسانی کے لئے دنیا کی معروف مسیجنگ اپلی کیشن وٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس اپلی کیشن پر ویڈیو کالنگ فیچر کو تمام استعمال کنندگان کے دستیاب بنائے گی۔ اس سے قبل یہ فیچر تجرباتی طور پر محدود صارفین کے لئے اس کے بیٹا ورژن پر دستیاب تھا، جس کے باعث کم یوزر اسے استعمال کرسکتے تھے۔ تاہم ابھی تک جنتے صارفین نے اسے استعمال کیا ان کی جانب سے کمپنی کو زبردست پزیرائی ملی۔ جس کی وجہ سے کمپنی نے اس فیچر کو تمام صارفین کے اپنے آنے والے لیٹسٹ ورژن میں دستیاب بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وٹس اپ کا کہنا ہے کہ ویڈیو کالنگ فیچر کا اجرا انڈرائڈ اور آئی او ایس ایپ پر مہیا کردیا جائے گا۔ اس دنیا میں سمارٹ فون صارفین کے 2 بلین افراد یہ اپلی کیشن استعمال کررہے ہیں۔ اس پلی کیشن پر ٹیکسٹ مسیجنگ کے علاوہ وائس کالنگ بھی کرتے ہیں مگر اب صارفین اس اپلی کیشن پر ویڈیو کال بھی کرسکیں گے۔ 

سکائیپ، فیس بک مسنجر، فیس ٹائم، لائن، وائبر اور گوگل ڈو پر ویڈیو کالنگ کی سہلوت پہلے سے ہی موجود ہے۔ اس مقابلے کی دوڑ میں اب وٹس اپ بھی مکمل طور پر شامل ہوگئی ہے۔ کسی بھی موبائل صارف کو ویڈیو کالنگ کا فیچر استعمال کرنے کے لئے اپنی سپیڈ کی حامل انٹرنیٹ ضروری ہے۔ اب پاکستان بھر کے صارفین تھری جی اور فور جی سروس کی بدولت ویڈیو کالنگ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

استعمال: جب آپ وٹس ایپ میں کسی یوزر کو کھولتے ہیں تو ٹاپ پر تین آپشن نظرآتے ہیں: ٹیکسٹ مسج کا آئیکون، وائس کالنگ کا آئیکون اور ویڈیو کالنگ کا آئیکون۔ جن میں سے آپ جو ویڈیو کال پر کلک کرکے ویڈیو کالنگ شروع کرسکتے ہیں۔ (ابوالحسین: آئی ٹی ڈیسک)


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی