بھارت اور #اسرائیل پاکستان کے خلاف متحد ہوگئے، پاکستان کے خلاف وہ بات کہی کہ …

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک 16 ںومبر 16) ان دنوں اسرائیلی صدر بھارت کی یاترا پر ہیں۔ دونوں ممالک پاکستان کے خلاف متحد نظر آتے ہیں چونکہ دونوں کے خیالات اور نظریات مسلم کش ہیں لہذا دونوں مل کے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کریں گے۔
گزشتہ رو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان پر گھناونا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کا گڑھ ہے اور دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ اور کہا کہ بھارت اور اسرائیل اس بات پر رضامند ہوگئے ہیں کہ دونوں ممالک مل کر دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کاروائی کریں گے اور ان ممالک کے خلاف بھی جو دہشت گردوں کو پروان چڑھاتے اور سپورٹ کرتے ہیں۔

منگل کے روز بھارت اور اسرائیل نے پہلے سے موجود قریبی دفاعی تعلقات کو مزید وسیع کرنے کے معاہدوں پر دستخط کر دہئے ہیں، بھارتی وزیر اعظم نے اس موقع پر یہ باتیں کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ انتہا پسندانہ سوچ اور دہشت گردی کے خلاف بھارت اور اسرائیل مل کر لڑیں گے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی