’چائے والا‘ کی لاٹری کھل گئی، ایسا کام مل گیا جس سے اس کی قسمت ہی بدل گئی

اسلام آباد (رپورٹ : افسرخان) چائے والے ارشد خان کی قسمت کا بند دروازہ کھل چکا ہے۔ پاکستان کی ریٹیل ویب سائیٹ ففٹین پی کے کے ساتھ گزشہ ماہ ہونے والے معاہدے کے بعد اشتہاری کنٹریکٹس کی لائن لگ گئی۔ ویب سائیٹ کے ساتھ معاہدے کے بعد اب چائے والا ارشدخان کے ساتھ سپر پاور موٹر سائیکل والوں نے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ارشد پہلی دفعہ پیرانی گروپ کے جانب سے تیار کی جانے والی ارچی 150 سی سی موٹر سائیکل اور سپر پاور 70 سی سی پلس کے کمرشل میں نمودار ہوگئے ہیں۔  اور دیکھتے ہی دیکھتے ان اشتہاروں نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہیں۔ اور سوشل میڈیا صارفین ان اشتہاروں اور خبروں کو زور و شور سے شیئر کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے ارشد خان کی کچھ تصویریں وائرل گئے تھے ان تصویروں نے انٹرنیٹ پر گزشتہ ماہ ٹرینڈز کے کئی ریکارڈ توڑ دیں تھیں۔ جس کے بعد ' ارشد خان، کی پرکشش لُک نے کئی کمپنیوں اور اشتہاری اداروں کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ 

سپر پاورکے موٹر سائیکلز کے لئے اُن کے اشتہارات نے انٹرنیٹ پر دھوم مچایا ہوا ہے، آن لائن دنیا میں تیزی سے شیئر ہورہے ہیں، اشتہار میں وہ ہیلمٹ اٹھائے ہوئے ارچی 150 اور 70 پلس کے قریب کھڑے ہوئے ہیں، جس میں وہ وائیٹ ٹی شرٹ، بلیک جیکٹ اور کالے پینٹ میں ملبوس ہیں۔ 

تعارف:  ارشدخان کا تعلق کوہاٹ سے ہے اور 18 بہن بھائیوں میں سے ایک ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہیرو کا روپ دہارنے والا ارشد فوٹو گرافر جیا علی کی دریافت ہے۔ جیا علی اسلام آباد کے ایک سنڈے بازار میں چائے والے ارشد کو دیکھا اور اس کے ساتھ تصویریں بناکر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ میں شیئر کی تھی۔ اس کے بعد لوگوں نے تصویروں کو ایسے لیا جیسے کوئی ہیرا دریافت ہوگیا ہو۔ بڑے بڑے میڈیا ہائوسز کے نمائندوں نے ارشد کا انٹرویو کرکے نشر کیا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی