لاہور(بزنس نیوز ڈیسک) جاز کیش اور گلوبل پیمنٹ سروسز کے عالمی لیڈر، ویسٹرن یونین کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے نتیجہ میں جاز کیش کے کسٹمرز ویسٹرن یونین کے ذریعہ دنیا کے مختلف حصوں سے بھیجی گئی رقم جاز ایکسپیرینس سینٹرز اور موبی لنک مائکرپوفنانس بینک کی برانچوں سے وصاول کر سکیں گے۔ معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موبی لنک کی وائس پریزیڈنٹ، ڈیجیٹل اینڈ موبائل فنانشل سروسز، انیقہ افضل ساندھو نے کہا، ’’جازکیش نے اپنے کسٹمرز کی مال ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ بہترین ڈیجیٹل اور موبائل حل پیش کیے ہیں۔
اس سروس کا اضافہ انہیں دنیا کے مختلف حصوں سے ویسٹرن یونن کے ذریعہ بھیجی گئی رقم وصول کرنے کے قابل بنائے گا، ہم اس میں ان خاندانوں کے لیے نمایاں سہولت اور بھروسہ شامل کر رہے ہیں جو اپنی گھریلو ضروریات کے لیے بیرون ملک سے آنے والی مالی سپورٹ پر انحصار کر تے ہیں۔‘‘ویسٹرن یونین پاکستان اور افغانستان کے سینئر منیجر، اسد افتخار نے اس اشتراک کے بارے میں کہا،’’فنانشل انڈسٹری کے لیے یہ زبردست وقت ہے کہ موبائل نئی فنانشل سروسز پیش کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جو ڈلیوری میں سہولت اور اضافی اعتماد فراہم کرتی ہیں۔ ‘‘ انہوں نے مزیدکہا کہ--’’ہمیں خوشی ہے کہ ہم جاز کیش کے ساتھ کنیکٹ ہو گئے ہیں تاکہ رقم کی منتقلی کے لیے جدید سروسز پیش کر سکیں۔‘‘
ایک تبصرہ شائع کریں