کراچی: ایچ بی ایل نے 23.23 روپے فی شیئر آمدن کے ساتھ سال 2016 میں 34.2 ارب کا مجموعی منافع حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو جاری ان مالیاتی نتائج کے ساتھ بینک نے فی شیئر 3.50 روپے(35%) فائنل ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث پورے سال کا مجموعی ڈیویڈنڈ 14روپے فی شیئر ہوگیا ہے۔
ایچ بی ایل کی بیلنس شیٹ دسمبر 2015 کے مقابلے میں 13 فیصد اضافے سے 2.5 کھرب روپے پر پہنچ گئی ہے۔ CASA برقرار رہنے کے ساتھ بینک کے ڈیپازٹس میں مجموعی طور پر 250 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ کرنٹ اکاو ¿نٹس 16 فیصد اضافے سے تقریبا 700 ارب روپے تک جاپہنچے جبکہ مجموعی ڈیپازٹس کی کرنٹ اکاو ¿نٹ مکس میں 37 فیصد بہتری رہی۔ سال 2016 میں ایچ بی ایل کے اوسط ملکی کرنٹ اکاو ¿نٹس میں سال 2015 کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہوا جس کی مدد سے بینک ڈیپازٹس کی لاگت میں کمی لانے کے قابل ہوا۔ چھوٹے درمیانی کاروبار اور صارفین کے شعبے میں مستحکم تعاون کے باعث معاشی ماحول میں بہتری کے ساتھ کارپورٹ سطح پر قرض لینے کی رفتار میں اضافے کی بدولت قرض لینے کی شرح میں 17 فیصد اضافہ ہوا ۔ اس وجہ سے سال 2016 میں 5 فیصد اضافے سے خالص مارک اپ آمدن 82 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
بینک اشورنس ، انویسٹمنٹ بینکنگ اور کنزیومر فنانس میں نئے ریکارڈز قائم کرنے کے ساتھ فیس اور کمیشن سے حاصل آمدن 8 فیصد اضافے سے بڑھ کر 18.7 ارب روپے ہوگئی۔ تجارت، زرمبادلہ اور عمومی بینکنگ سے متعلق فیسوں سے نمایاں طور پر آمدن حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ ایچ بی ایل کی جانب سے قرض محتاط انداز سے دینے اور سرگرمی سے ریکوری کی کاوشوں کے باعث سال 2015 کے مقابلے میںپروویژن کی فراہمی 81 فیصد کمی کے ساتھ ایک ارب روپے سے بھی کم رہی جو ایک دہائی میں سب سے کم ہے۔ انفیکشن شرح سنگل ڈجٹ پر آئی جو آٹھ سال میں سب سے کم ہے جس کے نتیجے میں بینک کے اثاثوں کی کوالٹی میں اضافہ ہوا ۔ ایچ بی ایل اب 2 ہزار اے ٹی ایمز اور تقریبا 15 ہزار پی او ایس مشینز کے ساتھ پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو سہولت اور آسانی فراہم کررہا ہے ۔
سال 2016 کے اختتام پر Tier 1 CAR 12 فیصد کے ساتھ مجموعی کیپٹل ایڈیکویسی کی شرح (CAR) 15.5 فیصد رہی اور یہ دونوں ریگولیٹری مطلوبہ معیار سے کافی زیادہ ہیں ۔ بینک کی مقامی کریڈٹ ریٹنگز AAA/A-1+کے ساتھ طویل مدت اور مختصر مدت کے لئے سب سے بہترین رہیں جبکہ انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیز نے بھی ایچ بی ایل کی ریٹنگ کی توثیق کی ہے۔ یہ بینک کے مستحکم سرمائے کی شرح، بہتر لیکویڈیٹی پروفائل اور اسکے اہم نظام کی عکاس ہے۔ سال کے دوران ایچ بی ایل نے برطانوی ادارے دی بینکرسے پاکستان میں بینک آف دی ایئر، ایشیا منی سے پاکستان میں بہترین ڈومیسٹک بینک اور گلوبل فنانس سے پاکستان میں محفوظ ترین بینک کے ایوارڈز حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
ایچ بی ایل نے مستحکم نتائج حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور نئے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ گزشتہ 75 سالوں میں ایچ بی ایل نے پاکستان اور اسکی عوام کو فخر اور جذبے کے ساتھ ملک کے صف اول کے کمرشل بینک کے طور پر خدمات فراہم کی ہیں۔ ملکی ترقی کے لئے بینک اپنے کردار کی ادائیگی کے لئے کوشاں رہے گا اور آنے والے سالوں میں اپنے محترم صارفین کو جدید مصنوعات اور سروس کی سطح میں بہتری کی فراہمی جاری رکھے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں