ایل جی الیکٹرانکس نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی حامل بہترین سہولیات متعارف کرادیں

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بالکل نئی سطح تک پہنچادیا ہے۔ یورپ کے شہر ایمسٹرڈیم میں 7 سے 10 فروری تک جاری انٹیگریٹڈ سسٹمز یورپ (آئی ایس ای) نمائش برائے 2017 میں ایل جی کی جانب سے لچکدار اوپن فریم اولیڈ، ان گلاس وال پیپر اولیڈ اور الٹرا اسٹریچ ایل سی ڈی جیسی سہولیات پیش کی گئیں جن کی بدولت مغربی کاروباری افراد سے لیکر عام صارفین تک حیران کن بصری استعمال کا موقع ملتا ہے۔ یہ تشہیر کے لئے بہترین ہے جس میں انٹرایکٹو ویڈیو آرٹ، ایجوکیشن اور میزبانی سمیت دیگر بہت سی خصوصیات ہیں۔ 



ایل جی کی جانب سے فلیکسبل اوپن فریم اولیڈ ڈسپلے کی بدولت صارفین کے سامنے اولیڈ کے انگنت فائدے آشکار ہوں گے۔ اولیڈ ٹیکنالوجی کی بدولت اسکرین سے بیک لائٹنگ کی ضرورت کے بغیر بہترین مناظر کے لئے ہر ممکن حد تک بلیکس اور حقیقی زندگی جیسے رنگوں کے لئے لائٹ کا اخراج کرتی ہے جبکہ روایتی بیک لائٹ ڈسپلے کے مقابلے میں چوڑے زاویوں سے منظر کشی کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اولیڈ کے ڈسپلے پتلے اور لچک دار ہیں۔ ایل جی کے نیکسٹ جنریشن فلیکسبل اوپن فریم اولیڈ کی بدولت صارفین اسے لینڈ اسکیپ یا پورٹریٹ اسٹائل میں استعمال کرنے کے لئے موڑ سکتے ہیں۔ اسکرین کو نصب کرنے کے بعد اسے محدب اور اندرونی ڈسپلے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

ایل جی کا 65 انچ کا خم دار ٹائلنگ کا حامل اولیڈ میں لچکدار اولیڈ پینل ہیں۔ ہر پینل میں 4Kالٹرا ایچ ڈی امیج کے ساتھ 3840 بائی 2160 معیار کی تصویر ہوتی ہے جبکہ سسٹم کی چپ (ایس او سی) اور 128 جی بی کی انٹرنل میموری مل کر کام کرتے ہیں تاکہ وہ الگ پی سی یا میڈیا پلیئر کے بغیر بہترین یو ایچ ڈی پلے بیک استعمال کرسکیں ۔

ایل جی کا ان گلاس وال پیپر اولیڈ بوتیکس، آرٹ گیلریز اور ایسے دیگر کاروبار کے لئے بہترین ہے جو اپنے انٹیریئر ڈیکوریشن کو منظم انداز سے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسے کھڑی حالت میں رکھنے یا لٹکانے کی سہولت ہے۔ ان گلاس وال پیپر اولیڈ کی سہولیات سے مختلف نوعیت کے کاروبار کے لئے موثر طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔ اس نمائش میں ایل جی کی جانب سے 55 انچ اور 65 انچ کی اولیڈ ویڈیو وال کی سہولت پورٹریٹ اور لینڈ اسکیپ شکلوں میں سامنے لائی گئیں تاکہ صارفین کی مخصوص کاروباری ضروریات پوری ہوسکیں۔ نمائش میں ایل جی کا 1 بائی 4 اولیڈ ویڈیو وال یونٹ کو دیگر یونٹس کے ساتھ منسلک کرکے مختلف کنفیگریشنز کی علامات تخلیق کی جاسکتی ہیں۔ 

ایل جی نے نمائش میں 86 انچ کی الٹرا اسٹریچ ڈیجیٹل سہولت کی حامل اسپلٹ اسکرین بھی متعارف کرائی جس میں ایل جی کا سوپر سائن میڈیا ایڈیٹر سافٹ ویئر امیج اور ویڈیو مواد میں تیزرفتاری اور آسانی کے ساتھ سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ کیوسک ڈسپلے، مالیاتی اداروں اور ڈائننگ اسٹیبلشمنٹس و دیگر کاموں کے لئے بہترین ڈسپلے دیتا ہے۔ 
نمائش میں ایل جی کی جانب سے انڈسٹری میں بہترین ایل ای ڈی کی خصوصیات پیش کی گئیں۔ کمپنی نے 1ایم ایم ڈائی اوڈز کے ساتھ 173 انچ کا الٹرا ایچ ایل ای ڈی ڈیجیٹل بھی پیش کیا جس کی بدولت بیک لائٹنگ مسلسل فراہم کی جاتی ہے۔ ایک اور منفرد ٹیکنالوجی بھی پیش کی گئی جس میں ایل ای ڈی کے ڈائی اوڈز میں شفاف فلم کو ملا کر دیکھا گیا ہے جسے کھڑکی پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اسے 2017 کے اوائل میں عوام کے لئے پیش کیا جائے گا۔ 

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے انفارمیشن ڈسپلے ڈیویڑن کے سربراہ کیون سون ہوانگ نے بتایا، "ہماری فلیکسبل اوپن فریم اولیڈ اور الٹرا اسٹریچ ایل سی ڈی مصنوعات کی نمائش سے کاروباری صارفین کے لئے جدت انگیز سہولیات سامنے آئی ہیں۔ ہم یورپی اور بین الاقوامی صارفین کے لئے ٹیکنالوجی کی تیاری جاری رکھیں گے جو اپنی کامیابی کے لئے انڈسٹری میں بہترین آلات پر انحصار کرتے ہیں۔" 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی