لینوونے پاکستان میں جدید خصوصیات سے مزین موٹو زیڈ اسمارٹ فون متعارف کرادیا



کراچی: عالمی ٹیکنالوجی ادارے لینوو (Lenovo)نے اپنی ذیلی کمپنی موٹرولا موبیلیٹی (Motorola Mobility)کے ذریعے پاکستان میں موٹو زیڈ (Moto Z) کے نام سے اسمارٹ فون کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح موٹو موڈز (Moto Mods)کے ساتھ لینوو موبائل ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔ صارفین اپنے موٹو اسمارٹ فون کو بالکل اسی چیز میں تبدیل کرسکتے ہیں جس کی انہیں ضرورت ہے اور اسے لامتناہی انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

موٹو موڈز فیملی میں جے بی ایل ساو ¿نڈ بوسٹ (JBL SoundBoost)اسپیکرز شامل ہیں جسے پارٹی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انسٹا شیئر پروجیکٹر (Insta-Share Projector)کے ذریعے بوقت ضرورت مواد شیئر کیا جاسکتا ہے۔ انسیپیو (Incipio)کی جانب سے پاور پیکس کی بدولت صارفین کو بیٹری ختم ہونے کا بھی خدشہ نہیں ہوگا۔ ہیسل بلاڈ ٹرو زوم (Hasselblad True Zoom)کی بدولت کیمرے کے خواہش مند فوری تصویر کھینچ لیتے ہیں۔  


یہ اسمارٹ فون ملٹری ایئرکرافٹ المونیم اور اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کیا گیا ہے جس میں 5.2 ایم ایم کے پائیدار ریزر اور الٹرا لائٹ کے ساتھ 5.5 کواڈ ایچ ڈی امولیڈ ڈسپلے ہے۔ یہ اسمارٹ فون طاقتور کوالکوم اسنیپ ڈریگن ٹی ایم 820 پروسیسر، 4 جی بی ریم جبکہ یہ 32 یا 64 جی بی کی میموری کے ساتھ دستیاب ہے۔ جو لوگ مزید تصاویر، ویڈیوز اور ایپلی کیشنز کے خواہاں ہیں تو وہ 2 ٹیرا بائٹ تک کی مائیکرو ایس ڈی کارڈ اس میں لگا سکتے ہیں۔ 

موٹو زیڈ میں آپٹیکل اسٹیبلائیزیشن اور لیزر آٹو فوکس کے ساتھ 13 میگاپیکسل کا ہائی ریزولوشن کیمرا ہے جس کی بدولت یہ خوبصورت اور حقیقی منظر جیسی تصاویر محفوظ کرتا ہے۔ اس کا فرنٹ کیمرا پانچ میگا پکسل ہے جس میں وائیڈ اینگل لینس بھی شامل ہے اور اس کی بدولت تصویر میں دوستوں کی بڑی تعداد کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ موٹو زیڈ کے فرنٹ کیمرے میں ایکسٹرا فلیش بھی شامل ہے جس کی بدولت یہ کم روشنی میں بھی بہترین تصویر لینے کو یقینی بناتا ہے۔ 

اس اسمارٹ فون میں پانی سے بچاو ¿ کا بھی انتظام ہے جس کی بدولت اسے بارش، پانی کے چھینٹے پڑنے وغیرہ سے تحفظ ملتا ہے۔ فنگر پرنٹ ریڈر کی بدولت ایک ٹچ سے فون فعال ہوجاتا ہے۔ موٹو زیڈ میں 30 گھنٹے کی بیٹری لائف ہے تاکہ لوگ دن کے ساتھ رات کو بھی اپنا فون ری چارج کئے بغیر آسانی سے استعمال کرسکیں۔ جب آپ کو مزید ضرورت ہو تو ٹربو پاور موڈ کے ذریعے 15 منٹ کے اندر 8 گھنٹے کا بیٹری ٹائم فراہم کردیتا ہے۔ 

موٹو نے امیجنگ انڈسٹری میں نمایاں ہیسل بلیڈ (Hasselblad)کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ امیجنگ کا ڈیزائن تیار کیا جائے جس سے موبائل فوٹوگرافی مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گی۔ ایڈوانسڈ امیجنگ خصوصیات کے ساتھ فون سے تصویر لے سکتا ہے اور اسے بالکل نئے انداز سے شیئر کرتا ہے۔ اس میں 10 بائی آپٹیکل زوم اور زینون فلیش ہے اور تصویر کھینچنے کے لئے بس فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔ بہترین تصویر کے لئے لائٹ اور فاصلہ کی پریشانی کی فکر بالکل نہ کریں۔ صارفین خام فارمیٹ کی استعدادکار کی شوٹ کے ساتھ اس میں مزید کنٹرول بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فزیکل شٹر اور زوم کنٹرول کے ساتھ یہ بہترین استعمال کی ضمانت دیتا ہے۔ ٹرو زوم کے فنکشن کے ساتھ صارفین ہیسل بلاڈ کے فوکس (Phocus) سوفٹ ویئر تک مفت رسائی حاصل کرسکتے ہیں تاکہ انتہائی بہترین معیار کے نتائج کی فراہمی کے ساتھ ایڈیٹنگ کو کنٹرول کیا جائے ۔ یوں صارفین اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ بیتے گئے خوبصورت لمحات کو شیئر کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ یہ صارفین دو سال تک لامحدود اسٹوریج کے ساتھ گوگل فوٹوز کے آٹومیٹک بیک اپ فراہم کرتا ہے۔ 

وہ لوگ جو بلند آواز کے ساتھ موسیقی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، انہیں موٹو زیڈ اعلیٰ معیار کا جے بی ایل ساو ¿نڈ بوسٹ کی پیشکش کرتا ہے جس کی بدولت یہ اسمارٹ فون طاقتور اسٹیریو میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس موڈ میں کک اسٹینڈ بھی شامل ہے جو ویڈیوز اور میوزک کی روانی کی ضمانت دیتا ہے۔ 

صارفین کو بیٹری لائف کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جے بی ایل ساو ¿نڈ بوسٹ میں 10 گھنٹے کی بیٹری لائف شامل ہے جس کی بدولت لوگ فون کی بیٹری استعمال کئے بغیر اسے تادیر استعمال کرسکتے ہیں۔ اسپیکرز میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا کہ اس دوران کال اگر کال آجائے تو وہ نمایاں اور واضح ہو۔ 

موٹو انسٹا شیئر پروجیکٹر بھی موٹو زیڈ فون میں شامل ہے جس کی بدولت یہ کھینچی گئیں تصاویر اور ویڈیوز کی فوری شیئر کی حامل ہے۔ موڈ پروجیکٹس کو 70 زاویئے تک کہیں سے بھی ہموار سطح پر لایا جاسکتا ہے اور یوں اسے بڑی اسکرین پر آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے انٹیگریٹڈ کک اسٹینڈ کے ساتھ لوگ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ کسی بھی زاویئے سے اپنی پسندیدہ تصاویر، شوز دیکھ سکتے ہیں جبکہ گیم بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔

انسٹا شیئر پروجیکٹر میں بلٹ ان بیٹری ہے جو فون بیٹری استعمال کئے بغیر ایک گھنٹہ اسکرین کا اضافی وقت بھی دیتی ہے۔ 

لینوو مڈل ایسٹ کے جنرل منیجر برائے اسمارٹ فونز شیری شمس نے بتایا، "ہم پاکستان میں موڈز کے ساتھ موٹو زیڈ متعارف کرانے پر بہت خوش ہے۔ پاکستانی ایسی قوم ہے جو ٹیکنالوجی اختیار کرنے میں سب سے آگے ہے۔ آج کل صارفین چاہتے ہیں کہ بس ایک ڈیوائس میں ہی بہترین خصوصیات موجود ہوں اور لینوو ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایسے اسمارٹ فون کی فراہمی پر مسلسل کام کررہا ہے۔ موٹو زیڈ کے متعارف ہونے کے ساتھ موٹو موڈز کی بدولت صارفین تمام کام فورا کرسکتے ہیں۔ چاہے صارفین کو فوٹو گرافی کرنی ہو، موسیقی، ویڈیو وغیرہ چلانی ہو یا پھر کوئی فیشن وغیرہ کا کام ہو۔ ہم نے ہر انڈسٹری کے ماہرین کو ساتھ ملایا ہے تاکہ صارفین کی تمام ضروریات ایک ہی ڈیوائس سے پورا کی جائیں ۔ "

ٹیلی نار کے اشتراک سے متعارف ہونے کے ساتھ موٹو زیڈ اسمارٹ فون مخصوص پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ پلانز پر دستیاب ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے برائے مہربانی ٹیلی نار کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔ 

موٹو موڈز کے ساتھ موٹو زیڈ اسمارٹ فون پاکستان بھر کے منتخب ریٹیلرز کے پاس مندرجہ ذیل قیمتوں کے ساتھ دستیاب ہے۔

موٹو زیڈ (موٹو اسٹائل شیل) 74999 روپے
موٹو زیڈ پلے (موٹو اسٹائل شیل) 49999روپے 
موٹو انسٹا شیئر پروجیکٹر موڈ 39500روپے 
انسیپیو آف گرڈ پاور پیک موڈ 8650روپے 
جے بی ایل ساو ¿نڈ بوسٹ موڈ 12500روپے 
ہیسل بلاڈ ٹرو زوم موڈ 29500روپے 
موٹو زیڈ دو رنگوں میں دستیاب ہے ۔ بلیک اور لونر گرے/وائٹ اینڈ فائن گولڈ

مزید تفصیلات کے لئے برائے مہربانی لینوو کی ویب سائٹ (www.lenovo.com) وزٹ کریں۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی