لاہور :- #کوکا-کولا پاکستان، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ساتھ اپنی 7 سالہ شراکت کا جشن منارہا ہے، اور کمپنی نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر حال ہی میں ماو ¿نٹین اینڈ گلیشیئر پروٹیکشن آرگنائزیشن (MGPO) کے ساتھ شراکت کی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 800 ملین لیٹر میٹھے پانی کو دوبارہ ذخیرہ کرکے مقامی کمیونیٹیز کو فراہم کیا ہے۔ کمپنی نے اس سال ایک ارب لیٹر کا ہدف مقررکیا ہے۔ اس کے علاوہ کوکا-کولا کمپنی پہلی فارچون 500 کمپنی ہے جس نے 200 ممالک میں میٹھے پانی کو دوبارہ ذخیرہ کرنے کا ہدف 100 فیصد حاصل کیا ہے۔
مقامی شراکت داروں کے ساتھ اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کوکا-کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر برائے پاکستان و افغانستان رضوان یو۔ خان نے کہا” کوکا-کولا پاکستان اور ہمارے نظام کے لئے یہ کامیابی باعث فخر ہے۔ جسے ہم نے 2007 میں تلقینی مقصد کے طور پر شروع کیا تھا آج ایک عالمی سنگ میل ہے، جسے ہم کاروباری ترقی کے ساتھ ساتھ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ آج اور کل پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کے لئے ہماری تمام تر کوششوں میں یہ بھی شامل ہے کہ ہم پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کے اپنے عہد کو قائم رکھیں ، ہمارے صارفین اور شراکت داروں کو اسے محسوس کرنا چاہئے۔“
عالمی سطح پر کمپنی نے تقریباً 192 ارب لیٹر پانی کو نیچر اور مقامی کمیونیٹیز کو واپس دیا ہے۔ 71 ممالک کے 248 پانی کے کمیونیٹی شراکت کے منصوبوں کے ذریعے صاف پانی تک رسائی، واٹرشیڈ کے تحفظ اور پانی کے مفید استعمال پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔ اسٹیرنگ کمیٹی میں کوکا-کولا پاکستان کو اس سنگ میل کے حصول کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ اپنے کئی سالوں پر محیط شراکت داری کے ذریعے ایوبیا نیشنل پارک میں واٹر شیڈ منجمنٹ پروجیکٹ میں اہم کردار کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ ماو ¿نٹین اینڈ گلیشیئر پروٹیکشن ا?رگنائزیشن (MGPO) کے ساتھ نئی شراکت کرکے کوکا-کولا گلگت بلتستان کے پانی کے مسائل سے دوچار خطے میں پانی کی بحالی اور صحت و صفائی کےلئے کام کررہی ہے۔ یہ منصوبے 2 لاکھ مقامی افراد کو صحت و صفائی، پینے کے صاف پانی، تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زندگیوں میں بہتری لائے ہیں۔ کاروبار میں مسلسل جدت اور ترقی کے ساتھ کوکا-کولا ہمیشہ سے روئے زمین کے استحکام کے لئے اپنے ویلیو چین پر ایک قدم آگے ہی بڑھ کر کام کرتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں