زمین فرورخت کرنے سے انکار کرنے پر نوجوان نے باپ ، بھائی اور2 بچوں کو قتل کر ڈالا

نوشہرہ(نیوز ڈیسک )نوشہرہ کے علاقے اکبر پور اس وقت لڑکے پر بھوت سوات ہوگیا جب باپ نے اس کے کہنے پر زمین فروخت کرنے سے انکار کردیا ،  نوجوان طیش میں آکر فائرنگ کر کے باپ ، بھائی اور 2 بچوں کو قتل بے دردی سے قتل کردیا۔


مقامی میڈیا کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں مقدمات میں ملوث ظہور نامی نوجوان نے والدین سے مقدمات ختم کرانے کیلئے زمین فروخت کرنے کا مطالبہ کیا اور انکے انکار پر اس نے طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔  فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کا والداطلس خان، بڑابھائی فقیر حسین ، 5سالہ بھتیجانثار اور3 سالہ بھتیجی منال موقع پر ہی دم توڑ گئے تاہم پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔  پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف پشاور میں پولیس مقابلے سمیت مختلف مقدمات درج تھے اور وہ ان مقدمات کو ختم کرنے کے لئے کئی بار اپنے والد سے پیسوں کا مطالبہ بھی کر چکا تھا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی