لمز یونیورسٹی لاہور میں کوکا۔کولا ایکویٹک سینٹر کا افتتاح، لمزاس سہولت کی حامل پاکستان کی پہلی یونیورسٹی بن گئی


کوکا۔کولا کے تعاون سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں منگل کو ایک تقریب میں بین الاقوامی معیارکے ایکویٹک سینٹر (Aquatic Center) افتتاح کیا گیا ۔ اس تقریب میں کوکا۔کولا کے یورپ، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (ای ایم ای اے) گروپ کے پریذیڈنٹ برائن اسمتھ، کوکا۔کولا کمپنی کے مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ (ایم ای این اے) کے پریذیڈنٹ زوران وکینک اور دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان اللہ خان موجود تھے۔ لمز یونیورسٹی کے پر و چانسلر سید بابر علی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس سہیل نقوی اور لمز کے ریکٹر رزاق داؤود بھی اس موقع پر موجود تھے 


لاہور:  کوکا۔کولا کے تعاون سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں منگل کو ایک تقریب میں بین الاقوامی معیارکے ایکویٹک سینٹر (Aquatic Center)افتتاح کیا گیا ۔ اس تقریب میں کوکا۔کولا کے یورپ، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (ای ایم ای اے) گروپ کے پریذیڈنٹ برائن اسمتھ، کوکا۔کولا کمپنی کے مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ (ایم ای این اے) کے پریذیڈنٹ زوران وکینک مہمان خصوصی تھے جن کے ہمراہ ادارے کے دیگر ارکان موجود تھے۔ لمز یونیورسٹی آمد پر کوکا۔کولا کے خصوصی وفد کا خیرمقدم لمز کے پرو چانسلر سید بابر علی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس سہیل نقوی اور لمز کے ریکٹر رزاق داو ¿د نے کیا۔ 

افتتاحی تقریب کے بعد شرکاءنے اس وسیع و عریض ایکویٹک سینٹر کا دورہ کیا۔ یہ کسی بھی پاکستانی یونیورسٹی میں بین الاقوامی سوئمنگ فیڈریشن (ایف آئی این اے) کی منظور کردہ پیمائش کی حامل تیراکی کی پہلی سہولت ہے جس میں بین الاقوامی معیار کے مطابق 25 میٹر لمبائی کی آٹھ لینز ہیں۔ 


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان اللہ خان نے کہا، "کوکا۔کولا کی برانڈ اقدار میں شامل سب سے اہم ستونوں میں سے ایک اپنے لوگوں کے لئے سرگرم طرز زندگی ہے۔ کوکا۔کولا لمز ایکویٹک سینٹر کا قیام ایک مثال ہے کہ کیسے ایسے کاروباری اشتراک معاشرے کو پائیدار اور غیرمعمولی فوائد پہنچا سکتے ہیں ۔" 

پروفیسر ڈاکٹر ایس سہیل ایچ نقوی نے اظہار خیال کرتے ہیں کہا، "ہم فخر کرتے ہیں کہ کوکا۔کولا ایکویٹک سینٹر قومی و بین الاقوامی سطح پر واٹر اسپورٹس مقابلوں کا سند یافتہ مقام بن جائے گا اور سوئمنگ، واٹر پولو اور پانی کے دیگر کھیلوں کی ٹیموں کی تیاری کے لئے یونیورسٹی توجہ کا مرکز بن جائے گی ۔ ہم اس سہولت کے قیام میں کوکا۔کولا کے تعاون کے مشکور ہیں۔ ایکویٹک سینٹر رواں ہفتے فعال ہوجائے گا اور لمز کے موجودہ اور سابق طالب علموں، فیکلٹی اراکین اور اسٹاف کے لئے اس کے دروازے کھل جائیں گے۔ " 

کوکا۔کولا اس سے قبل بھی مختلف منصوبوں میں لمز کے ساتھ تعاون کرچکا ہے جس میں نیشنل آو ¿ٹ ریچ پروگرام کے لئے انڈومنٹ فنڈ ہے۔ اس پروگرام کے تحت مالی طور پر مستحق طالب علموں کو اسپانسر کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے تعاون سے ایک طالب علم سکندر وٹو امریکہ میں کارنیگی میلون یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے گئے ہیں۔ کوکا۔کولا ایمپاور لیکچر سیریز ا یک اور قدم ہے جو لمز میں ہی منعقد ہوتا ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ مثالی و متاثرکن مقررین کے لیکچرز کی سیریز کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں تعاون کیا جائے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی