ایمریٹس ایئر لائن نے بہترین ایئرلائن کا ایوارڈ حاصل کرلیا



دبئی: ایمریٹس ایئرلائن نے ایئرلائینز کٹیگری میں ٹرپ ایڈوائزر ٹریولرز چوائس ایوارڈز حاصل کرلیا ہے۔ اس بڑے انعام کو حاصل کرنے کے ساتھ ایمریٹس نے بیسٹ میجر ایئرلائن برائے مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ، بیسٹ اکانومی، بیسٹ فرسٹ کلاس اور ورلڈ بیسٹ ایئرلائنز ٹاپ 10 ایوارڈز جیت لئے۔ 

یہ ٹرپ ایڈوائزر (TripAdvisor) کا پہلا سال ہے جہاں ٹریولرز چوائس ایوارڈز میں ایئرلائنز کے لئے بھی کٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔ ان ایوارڈز کے لئے 12 مہینے کے دورانئے میں دنیا بھر سے صف اول کی ریٹنگز اور ریویوز جمع کئے گئے۔ 

ایمریٹس ایئرلائن کے پریذیڈنٹ سر ٹم کلارک نے بتایا، "ٹرپ ایڈوائزر ٹریولرز چوائس ایوارڈز برائے 2017 میں دنیا کی بہترین ایئرلائن کا ایوارڈ ملنے پر ہمیں فخر ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایوارڈز غیرجانبدارانہ ریویوز اور فیڈبیک کا نتیجہ ہے جس سے صارفین کے لئے ہمارے انتہائی بہترین سفر کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسافر جہاں کہیں بھی سفر کریں اور ایمریٹس کو پہلا انتخاب بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔ اسی وجہ سے ہم تمام کلاسز کے اندر مصنوعات اور خدمات میں بہتری کے لئے سرمایہ کاری جاری رکھتے ہیں اور اپنے صارفین کو روزانہ دوران سفر اور گراو ¿نڈ پر بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔" 

ٹرپ ایڈوائزر فلائٹس کے جنرل منیجر برائن سالٹزبرگ نے بتایا، "ایئرلائنز کے لئے ٹریولرز چوائس ایوارڈز کے آغاز پر ہمیں فخر ہے۔ جس کی بدولت ٹرپ ایڈوائزر کمیونٹی کے تجربے کی بنیاد پر مسافروں کو فضائی سفر کے کے بارے میں فیصلوں سے انتہائی زیادہ آگاہ رہنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ ایمریٹس کے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ ٹرپ ایڈوائزر کمیونٹی کی جانب سے ایمریٹس کو دنیا میں صف اول کی ایئرلائن کے طور پر شناخت کیا گیا اور اس سے اسکی غیرمعمولی سفری خدمات کی مسلسل فراہمی پر توجہ کا اظہار ہوتا ہے۔" 

ایمریٹس دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی ایئرلائن ہے جس کا وسیع نیٹ ورک پھیل کر چھ براعظموں میں 83 ممالک کے 155 شہروں تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے بیڑے میں سب سے نئے اور چوڑے جسامت والے طیارے ہیں اور یہ دنیا کی پہلی اور واحد ایئرلائن جس میں مسافروں کے لئے تمام طیارے اے 380 اور بوئنگ 777 استعمال کئے جاتے ہیں۔ 

ایئرلائن نے حال ہی میں ملٹی ملین ڈالر کیبن انٹیریئر اپ گریڈ پروگرام کا اعلان کیا ہے جس میں اسکے اے 380 طیاروں میں آن بورڈ لاو ¿نج بڑھا دیا ہے جس کا آغاز جولائی میں ہوگا۔ ایمریٹس نے حال ہی میں اپنے فرسٹ، بزنس کلاس کیبنز میں مختلف نئی مصنوعات کے ساتھ دیگر مصنوعات کو نئے سرے سے بہتر بنایا ہے۔ فرسٹ کلاس میں دنیا کا پہلا موائسچورائزنگ لاو ¿نج ویئر بھی بنایا گیا ہے۔ آرگینک برانڈ وویا سے اسکن کیئر اور بلگاری سے روزمرہ استعمال کے مختلف سامان کی کٹس شامل ہیں۔ گزشتہ سال ایمریٹس نے دنیا کی پہلی انٹرایکٹو خصوصی کٹس اور پلاسٹک کی بوتلوں سے 100 فیصد ری سائیکل شدہ پائیدار کمبل متعارف کرائے تھے۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی