قسط بازار کے 10 ویں سہولت مرکز کا گلستان جوہر میں افتتاح

قسط بازار پاکستان میں 'فوری خریدیں، بعد از ادائیگی '(بی این پی ایل) کے شعبہ میں صف اول کی فن ٹیک کمپنی ہے



کراچی : پاکستان میں بینکنگ سہولیات سے محروم آبادی پر توجہ دینے والی فن ٹیک کمپنی قسط بازار (QistBazaar)نے شہر قائد میں اپنے 10 ویں سہولت مرکز کا گلستان جوہر میں باضابطہ افتتاح کا اعلان کیا ہے۔ قسط بازار پاکستان میں 'فوری خریدیں، بعد از ادائیگی '(بی این پی ایل) کے شعبہ میں صف اول کی فن ٹیک کمپنی ہے اور اس کا نیا سہولت مرکز ایسی گنجان آبادی میں واقع ہے جس کے اطراف 5 میل کے رقبے میں لگ بھگ 5 ملین کی آبادی ہے۔ اس نئے سہولت مراکز کے اضافے کے ساتھ قسط بازار کی جانب سے لوگوں کو بااختیار بنانے اور مالیاتی شمولیت کے فروغ سے متعلق اسکا عزم مزید مستحکم ہوتا ہے۔ 

قسط بازار کی ہیڈ آف برانچز روبینہ قمر دین نے سہولت مرکز کے قیام سے متعلق کمپنی کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ''اگرچہ عوام کو متوجہ کرنے کے لئے آن لائن ای کامرس پلیٹ فارمز ایک واضح انتخاب لگتا ہے،لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی 80 فیصد آبادی میں حقیقی خواندگی کا فقدان ہے۔ ہمارے پاس ایسے لوگوں کے لئے ایک انتخاب یہ ہے کہ یا تو انہیں نظر انداز کردیں، یا پھر نئی آن لائن دنیا کی قبولیت میں انکی مدد کریں۔ یہ سہولت مراکز اس عمل کے دوران ضروری تعاون کی فراہمی کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔

گلستان جوہر میں یہ سہولت مرکز اب قسط بازار کے موجودہ نیٹ ورک کا حصہ بن گیا ہے جس میں کورنگی، شادمان ٹاؤن، شاہراہ فیصل، صدر، کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ اور حیدرآباد کے مراکز پر مشتمل ہے۔ ہر مقام پر سہولت مرکز میں تربیت یافتہ عملے کی ایک ٹیم ہے جو صارفین کو ان کے پہلے آن لائن آرڈر میں مدد کے لئے مختص ہیں۔ مزید برآں، قسط بازار روایتی خریداروں کی ترجیحات کو تسلیم کرتا ہے اور ریفریجریٹرز اور موٹر سائیکلوں جیسی بھاری مالیت کی مصنوعات فروخت کے لئے پیش کرکے ان کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

پاکستان میں بینکنگ سہولیات سے محروم آبادی کو خدمت پیش کرنے کے حوالے سے گلستان جوہر میں قسط بازار کی توسیع اسکے مشن میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ محدود ڈیجیٹل خواندگی کے حامل افراد کو درپیش رکاوٹوں کا اعتراف کرتے ہوئے قسط بازار ای کامرس کی سہولیات تک بلا تعطل رسائی کو ممکن بنانے اور یکساں مواقع کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ اپنے سہولت مراکز اور مخلص عملے کے ذریعے قسط بازار ہر شخص کے لئے زیادہ جامع اور خوشحال مستقبل کی تخلیق کیلئے کوشاں ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی