زونگ فورجی نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کا سب سے باوقار’‘کانٹینٹ آف دی ایئر“ ایوارڈ حاصل کر لیا

اسلام آبا : پاکستان کی معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ فورجی(Zong 4G) نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں سب سے معتبر ”کانٹینٹ آف دی ایئر“ (Content of the Year)کا ایوارڈجیت لیا ہے۔یہ ایوارڈ زونگ فورجی کی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں، جدت اوریوم آزادی 2022ء کے موقع پر”دی نوٹس آف چھاگلہ“ (The Notes of Chagla)کے عنوان سے چلائی گئی کامیاب مہم کے اعتراف میں دیا گیاہے۔




”دی نوٹس آف چھاگلہ“ اپنی نوعیت کی ایک منفرد مہم تھی جس نے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کے دلوں کو اپنے سحر میں لے لیاتھا۔ اس مہم کے ذریعے زونگ فورجی نے ایک قابل احترام اور گمنام قومی ہیرو احمد غلام علی چھاگلہ کی زندگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی جنہوں نے 1949 میں قومی ترانے کی موسیقی ترتیب د ے کر ہماری قومی تاریخ پر انمنٹ نقوش مرتب کیے۔

کہانی سنانے کے زبردست انداز کی بدولت اس مہم نے سامعین کے دلوں پر گہرے اثرات چھوڑے اور ان کی بھرپور توجہ حاصل کی۔احمد غلام علی چھاگلہ کے نمایاں کارناموں کو اجاگر کرنے کے لیے زونگ فورجی کی کوششوں نے ناظرین کو متاثر کیا جبکہ پاکستانیوں میں فخر اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیا۔

مختصردورانیہ کی اس فلم میں سامعین کا تعارف ایک ایسے لڑکے سے کرایا گیاہے جو اپنے میوزکولوجی تھیسس(musicology thesis) پر کام کر رہاہوتا ہے۔اس کی لگن کو دیکھتے ہوئے اس لڑکے کی ماں اسے پاکستان کے بہترین ثقافتی ورثہ کواجاگرکرنے کی ترغیب دیتی ہیں جس پر اس نے ایک مثالی راگ کو تلاش کرنے پر تحقیق کی۔ اس دوران، اس نے احمد غلام چھاگلہ کی طرف سے قومی ترانہ کمیٹی (NAC) میں تعیناتی کے صرف ایک سال بعدیعنی  1949 میں بنائے گئے قومی ترانہ کی موسیقی ’پاک سرزمین‘کو دریافت کیا۔

’آزادی کے 75 سال کا جشن‘ دی نوٹس آف چھاگلہ‘ کے عنوان سے بنائی گئی اس فلم کا مرکزی کردار ڈیجیٹل کی طاقت(power of digital) کو استعمال کرتے ہوئے چھوٹے اور بڑے ہرقسمی گمنام قومی ہیروز (Unsung National Heroes)کی کہانیوں پر روشنی ڈالنے کے قابل بناتاہے۔ اس فلم میں معروف اداکار شہریار منور اور سیمی راحیل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔یہ فلم زونگ فورجی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کی گئی تھی۔

زونگ کی جانب سے دل کش اور سحر انگیز مواد تیار کرنے کی عزم کے اعتراف میں اسے سال کے بہترین کانٹینٹ (Content)کا یہ ایوارڈ حاصل ہواہے۔ ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ(digital storytelling) میں اپنی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زونگ فورجی نے ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں ایک بار پھر اپنی پوزیشن کو منوایا ہے۔

زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے کہاکہ،”ہم اپنی 14 اگست کی مہم ’دی نوٹس آف چھاگلہ‘ کے لیے سال کے بہترین کانٹینٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت خوشی اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔یہ ایوارڈ مواد کی تخلیق کے لیے ہماری ٹیم کی محنت اور لگن کا اعتراف ہے جوہمارے سامعین کو متاثر،راغب اور ان کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔ہم اپنی ان کوششوں کو تسلیم کیے جانے پرپاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز (Pakistan Digital Awards)کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔“

زونگ 4G اپنے صارفین کو جدید سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جس نے اپنے 15ویں سال کی بہترین کارکردگی میں ایک اور قابل قدر مقام کااضافہ کیا ہے۔ زونگ فور جی رابطے کی بلاتعطل فراہمی(seamless connectivity) اور تجربات میں جدت لانے پر توجہ کی بدولت پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا میں نئے افق تلاش کرنے کے لیے بااختیار بنارہاہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی