ایمریٹس ایئر لائن کے کیبن کریو کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی

130 زبانیں بولنے والی 140 سے زائد قوموں کی نمائندگی کرنے والی ایک متنوع کریو



ایئرلائن اپنی ترقی کے اگلے مرحلے کے لئے سال بھر سینکڑوں شہروں میں عالمی سطح پر بھرتی کے پروگرامز منعقد کرے گی


کراچی:  ایمریٹس اس بات پر گہرا یقین رکھتا ہے کہ سفر کے دوران بے مثال کیبن کریو 38 ہزار کی بلندیوں پر مسافروں کے سفر کو یادگار بنادے۔ اس حوالے سے ایمریٹس کی کیبن کریو ٹیم نے حال ہی میں ایک بڑا سنگ میل عبور کیا ہے اور اب اسکی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، اسکی وجہ یہ ہے کہ ایئرلائن نے اپنی طے شدہ ترقی کے راستے پر چلتے ہوئے عالمی سطح پر کیبن کریو کی بھرتی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ 
 
سال 2022 کے بعد ایئر لائن نے 6 براعظموں کے 340 شہروں میں بھرتی کے پروگرامز منعقد کئے جن سے واقعی اسکی کیبن کریو ٹیم اور انکے وسیع مقامات کے تنوع کی عکاسی ہوتی ہے۔ 

ایمریٹس کیبن کریو کا یونیفارم تین دہائیوں کے دوران چار بار بڑی تبدیلیوں سے گزرا ہے جن میں سال 1997 میں اسپین کے معروف ڈیزائنر پاکو رابینے کا ڈیزائن بھی شامل ہے۔ ایئرلائن نے اپنا یادگار بیج برقرار رکھا ہے۔  
  
ایمریٹس کے سب سے طویل عرصے تک کیبن کریو میں خدمات انجام دینے والے موسیٰ مبارک نے کہا، ''میں نے 36 سال تک 3500 سے زائد پروازوں میں ایمریٹس کے کیبن کریو کی حیثیت سے خدمات پیش کیں۔ اب بھی، اتنے سالوں کے بعد، میں ہمیشہ جہاز پر اپنی ڈیوٹی شروع کرنے کے لئے پرجوش ہوتا ہوں۔ اپنے عملے کے ساتھیوں کی رہنمائی اور ایمریٹس اور اپنے ملک کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر مجھے سب سے زیادہ فخر ہے۔ میرا ایک طویل اور کامیاب کیریئر رہا ہے، اور شاندار تجربات اور یادگار لمحات کے ساتھ میں یہ کام کرنا پسند کرتا ہوں۔''

130 زبانیں بولنے والی 140 سے زائد قوموں کی نمائندگی کرنے والی ایک متنوع کریو کے ہمراہ 38ہزار  فٹ کی بلندی اور مختلف شہروں کے نظاروں کے ساتھ ایمریٹس اپنے کیبن کریو کو ان کی پوری صلاحیتوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

ایمریٹس کا بہت سارا عملہ طویل عرصے سے اسکی کامیاب ترقی کا حصہ رہا ہے جن میں 5سے 9 سال سے فعال چار ہزار سے زائد عملہ خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ 10 سے 14 سال سے تقریبا 3,000 افراد خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 15 سے 19 سال سے 1500 سے زائد کریو خدمات سرانجام دے رہا جبکہ 20 سال سے زائد عرصے سے 400 کریو ممبرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 3 کریو ممبرز ایسے بھی ہیں جو ایمریٹس ایئرلائن کے لئے 30 سال سے زائد عرصے سے خدمات پیش کررہے ہیں۔  

کیبن کریو کے لئے کیریئر کی ترقی کے مواقع میں ہائیر کیبن میں اپ گریڈنگ، کیبن سپروائزر، ٹرینر یا پرسر بننا شامل ہے۔ آج ایئر لائن کے پاس 1100 سے زائد پرسرز ہیں جو کامیابی سے سخت تربیت اور جائزوں کی تکمیل کے بعد جونیئر کیبن کریو کی ذمہ داریوں سے ترقی پاچکے ہیں۔
 
کیبن کریو کو جدید ترین تربیتی پروگرامز، لنکڈ ان کورسز تک رسائی بھی میسر ہوتی ہے اور انہیں ایمریٹس گروپ بھر میں اندرونی طور پر خالی آسامیوں کے لئے درخواست دینے کا موقع بھی حاصل ہوتا ہے۔ایئرلائن اپنی ترقی کے اگلے مرحلے کے لئے سال بھر سینکڑوں شہروں میں عالمی سطح پر بھرتی کے پروگرامز منعقد کرے گی۔ 

ایمریٹس کیبن کریو کو بہترین اور ٹیکس فری تنخواہ اور فلائنگ پے، منافع کے حصے کی اہلیت، ہوٹل میں قیام، لے اوور اخراجات، رعایتی سفر اور کارگو، سالانہ تعطیلات، سالانہ چھٹی کا ٹکٹ، فرنشڈ رہائش، آمد و رفت کے لئے ٹرانسپورٹیشن، بہترین میڈیکل سہولت، لائف اور ڈینٹل انشورنس کوریج، لانڈری سروسز اور دیگر سہولیات پیش کرتا ہے۔ ایمریٹس کے کیبن کریو کے دوست اور اہل خانہ بھی ایئرلائن کے رعایتی ٹکٹوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تمام نئے کیبن کریو دبئی میں ایمریٹس کی جدید ترین سہولت گاہ میں اعلیٰ ترین معیار کی 8 ہفتوں کی سخت تربیت سے گزرتے ہیں۔ ایمریٹس کے کیبن کریو میں شمولیت کے خواہش مند افراد شمولیت کے محض ایک پروگرام کی دوری پر ہیں۔ اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے ایمریٹس کیبن کریو کے کیرئیر پیج (https://www.emiratesgroupcareers.com/cabin-crew)  کو وزٹ کیا جاسکتا ہے۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی