حکومت پاکستان کو کیش لیس اکانومی میں تبدیل کرنے کے لئے کو شاں ہے ۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو کیش لیس اکانومی میں تبدیل کرنے کے لئے کو شاں ہے ۔

گورنمنٹ کرنسی نوٹ پر انحصار کم کر کے ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کے فروغ کے لئے ا سٹیٹ بینک کے فوری پے منٹ سسٹم راست کی طرز کے اقدامات کرنا چاہتی ہے ۔جمعرات کوملک میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کے حوالے سے قائم کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ ڈیجیٹل پیمنٹس کا ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے ، ڈیجیٹل فنانشل شمولیت اور اقتصادی گروتھ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

کیش لیس اکانومی کے فروغ کے حوالے سے کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی ہے جس کے چیئرمین وزیر مملکت برائے فنانس و ریونیو علی پرویز ملک ہیں اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ اس کمیٹی میں شامل ہیں ، دریں اثنا شزہ فاطمہ خواجہ کی صدارت میں گزشتہ روز ڈ یجیٹل صنفی شمولیت کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ تین سالوں کے دوران ڈیجیٹل صنفی تقسیم میں نمایاں کمی کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا ۔



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی