جا اللہ تجھے کعبہ کا امام بنائے
ایک خوبصورت واقعہ بالخصوص ماؤس کی توجہ کے لئے)
ایک لڑکا اپنے ہم عمر لڑکوں کی طرح بہت زیادہ شرارتی تھا۔ مگر ایک دن ایسی غلطی اور شرارت کر دی کہ اس کے گھر مہمان آئے اور اس لڑکے کی ماں نے مہمانوں کے لیے سالن تیار کیا تو اس لڑکے نے سالن میں مٹی ڈال دی تو اُسکی ماں کو غصہ آگیا، غصے سے بھری ماں نے لڑکے کو کہا ( ہ غصے سے بھر جانے والی مائیں الفاظ پر غور کریں ) لڑکے کی ماں نے کہا ؟ چل بھاگ ادھر سے، اور اللہ تجھے کعبہ کا امام بنائے " ۔
یہ بات بتاتے ہوئے شیخ صاحب پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے، ذرا ڈھارس بندھی تو رندھی ہوئی آواز میں بولے؛ اے اُمت اسلام، جانتے ہو وہ شرارتی لڑکا کون تھا ؟ دیکھو وہ شرارتی لڑکا میں کھڑا ہوں تمہارے سامنے امام کعبہ عبد الرحمن السدلیں۔
اللہ اکبر ، اگر وہ شرارتی لڑکا شیخ عبد الرحمن السدیس حفظہ اللہ صاحب بذات خود ہو سکتے ہیں جو ماں کی دعا کی بدولت حرم شریف کے ہر دلعزیز امام بن کر عالم اسلام میں دھڑکنے والے ہر دل پر راج کر رہے ہیں !
شیخ صاحب فرماتے ہیں کہ اے ماؤں، اپنے اولاد کے بارے میں اللہ سے ڈرتی رہو ۔ چاہے کتنا ہی غصہ کیوں نہ ہو اُن کیلئے منہ سے خیر کے کلے ہی نکالا کرو۔ اولاد کو لعن طعن اور بددعائیں دینے والی ہائیں چن لیں کہ والدین کی ہر دعا بد دعا قبول کی جاتی ہے.
ایک تبصرہ شائع کریں