چیزئیس نے ”تیزرفتار ترقی کرنے والے ریسٹورنٹ نیٹ ورک“ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

چیزئیس نے "تیزرفتار ترقی کرنے والے ریسٹورنٹ نیٹ ورک" کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا


اسلام آباد: معروف پاکستانی فاسٹ فوڈ برانڈ چیزئیس نے برانڈ آف دی ائیر ایوارڈز 2023کے موقع پر "تیزی سے ترقی کرنے والے ریسٹورنٹ نیٹ ورک" کا ایوارڈجیت لیا ہے۔مسلسل تیسری بار یہ شاندار کامیابی چیزئیس کے بہترین معیار،جدت اور برانڈ پر صارفین کے مکمل اعتمادکا اظہار ہے۔


چیزئیس کی حالیہ برسوں میں تیزرفتار ترقی،صارفین کے بھروسے اور پاکستانی مارکیٹ میں مسلسل سرمایہ کاری کی علامت ہے۔چیزئیس کو مقامی ذوق اور ترجیح کے مطابق تیار کردہ اپنے لذیزکھانوں کی بدولت مقامی برانڈ کے طورپر بے پناہ مقبولیت ملی ہے۔کسٹمرز کی ضرورت کے مطابق کھانوں کی تیاری اور معیار کو ہر صورت برقرار رکھنے کے عزم نے چیزئیس کو تیزرفتار ترقی کرنے والا پاکستانی برانڈبنا دیا ہے۔مزید برآں، چیزئیس پاکستانی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کر رہاہے جبکہ کمیونیٹیز کو بااختیار بناتے ہوئے صارفین کا تجربہ بڑھا نے پر سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔





چیزئیس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ زوہیب حسن نے کہا کہ،"مسلسل تین سال تک یہ اعزاز جیتنا ہمارے لیے ایک شاندار کامیابی ہے۔ پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے فاسٹ فوڈ برانڈز میں سے ایک کے طور پر، ہمیں یہ باوقار ایوارڈ حاصل کرنے پر فخر ہے۔ یہ سنگ میل نہ صرف ہماری ٹیم کی محنت کا اعتراف ہے بلکہ ہمارے صارفین کے اعتماد اوربھروسے کاثبوت بھی ہے۔ ہم اپنے صارفین کی پسند کے مطابق اعلیٰ معیار کے ذائقے دار فوڈز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔ ملک بھر میں مزید کمیونٹیز کی خدمت کے لیے اپنے دائرہ کار کو پھیلانے کے لیے ہماری توجہ کھانوں کے اعلیٰ معیارکو برقرار رکھنے پرمرکوزہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ جو فوڈز بھی ہم فراہم کریں وہ عمدگی کے لیے ہماری لگن کی عکاسی کرتا ہو۔"


چیزئیس فوڈانڈسٹری میں نئے معیارات قائم کرتے ہوئے ملک بھر میں تیزی سے اپنے قدم جمارہاہے۔مستقبل میں نئے آؤٹ لیٹس کا قیام اور کھانوں کی مزید ورائٹی لانے جیسے مزید منفرد منصوبوں سے چیزئیس اپنے صارفین کے لیے کھانے کے نئے نئے تجربات متعارف کررہاہے۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی