ایمریٹس کے فضائی بیڑے میں پہلے ایئر بس A350 جہاز کو شامل کرلیا گیا، دبئی میں پروقار تقریب

دبئی میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران جدید ٹیکنالوجیز سے مزین جہاز کی خصوصی نمائش

کراچی : ایمریٹس نے دبئی میں خصوصی شو کے دوران اپنا پہلا اے 350-900 طیارہ باضابطہ طور پر متعارف کرادیا ہے۔

اس تقریب میں ایمریٹس ایئر لائن کے پریذیڈنٹ سر ٹم کلارک نے متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت عزت مآب عبداللہ بن طوق المری کی موجودگی میں وی آئی پی مہمانوں، ایرو اسپیس پارٹنرز، سرکاری حکام اور اہم شخصیات، میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ہوا بازی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے ہمراہ شرکت کی۔ مہمانوں نے طیارے کے اندرونی حصوں کا معائنہ کیا جو اسکی اگلی جنریشن کی مصنوعات اور جدید ترین ٹکنالوجیوں سے لیس ہے۔



ایمریٹس اے 350 جہاز میں تین کشادہ کیبن کلاسز ہیں، جن میں اگلی جنریشن کی بزنس کلاس کی لیٹی جانے والی 32 عدد فلیٹ نشستیں، 21 پریمیم اکانومی نشستیں اور 259 اکانومی کلاس کی نشستوں کے ساتھ 312 مسافروں کی گنجائش ہے۔ جہاز پر موجود تازہ ترین مصنوعات آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پریمیم مسافروں کو بہترین سفری تجربہ فراہم کرنے سے متعلق ایئر لائن کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ایمریٹس کے پاس 2008 سے اے 350 طیارے کی شمولیت کے بعد اسکے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا یہ پہلا نیا طیارہ ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن اینڈ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا، ''آج کا دن ایمریٹس کے لئے ایک دلچسپ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہم اپنے پہلے اے 350 جہاز کی نمائش کررہے ہیں اور اپنے بیڑے اور نیٹ ورک کی ترقی کے لئے ایک نئے دور کا آغاز کررہے ہیں۔ یہ طیارہ ایمریٹس کے نیٹ ورک میں اضافی وسعت، بہتر کارکردگی اور زیادہ سہولت پیش کرکے اسے مزید توسیع سے متعارف کراتا ہے، جو ہمیں نئی مارکیٹوں میں صارفین کی طلب کو پورا کرنے اور ان شہروں میں نئے مواقع کھولنے کے قابل بناتا ہے۔ جہاز میں ہمارے تازہ ترین انٹیریئر اور بیٹھنے کی ترتیب ہمیں ہر کیبن کلاس میں مسافروں کو زیادہ بہتر اور آرام دہ تجربہ فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔ آنے والے سالوں میں ہمارے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والے 65 عدد ایمریٹس اے 350 طیارے ایئرلائن کے وسیع منصوبوں میں بالکل موزوں ہیں جس سے ہماری دور اندیش قیادت کی دبئی کی D33 حکمت عملی کی معاونت ہوسکے گی اور اسکے باعث شہر کے رابطے اور رسائی کو وسعت دے کر عالمی معیشت میں ایک اہم مرکز میں تبدیل کیا جاسکے گا۔''

ایئربس کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پروگرامز اینڈ سروسز فلپ موہن نے کہا، ''ہمیں ایمریٹس کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر فخر ہے جو تقریبا 4 دہائیاں قبل اے 300، اے 330، اے 340 اور اے 380 کے ساتھ فروغ پائی ہے۔  ایئربس کے لیے ایک نئے باب کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ہم اس بات کی بھی توقع کرتے ہیں کہ اے 350 طیارہ ایمریٹس کے بیڑے کا لازمی حصہ بن جائے گا اور ایئرلائن کی مسلسل ترقی اور پائیداری کے عزم میں اپنا کردار ادا کرے گا۔''

رولز رائس کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ برائے کسٹمر، عمر علی ادیب نے کہا، ''ایمریٹس، ایئربس اور رولز رائس کے درمیان مشترکہ کاوش اس بات کو واضح کرتی ہے کہ جب ہم بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہیں اور طویل مدتی شراکت داری قائم کرتے ہیں تو اس سے ہم سب مزید مستحکم ہوتے ہیں۔ اپنے ٹرینٹ انجن فیملی میں پائیداری کیلئے ایک ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کے ساتھ، ہم آنے والے سالوں میں ترقی اور بہتری کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔''

اپنے نئے حاصل کردہ اے 350 طیاروں کے علاوہ، ایمریٹس دنیا بھر میں دیگر اقسام کے طیاروں کو اپنے نیٹ ورک کے 140 مقامات پر چلاتا ہے۔ چوڑی جسامت کا حامل بوئنگ 777 طیارہ اور مشہور 'ڈبل ڈیکر' ایئربس اے 380 طیارہ، اور اب اے 350 کے متعارف ہونے سے ایمریٹس کو عالمی سطح پر اپنی نئی کامیابیوں میں وسعت لانے میں مدد ملے گی، جس میں درمیانے سائز کے ہوائی اڈے بھی شامل ہوں گے جو بڑے طیاروں کے لئے موزوں نہیں ہوتے ہیں۔ ایمریٹس اے 350 جہاز 2ورژن میں فراہم کیا جائے گا - ایک علاقائی راستوں کے لئے اور دوسرا انتہائی طویل فاصلے کے راستوں کے لئے۔

ایئر لائن 3 جنوری 2025 کو ایڈنبرا کے لئے اپنی پہلی شیڈول کمرشل پرواز اے 350 کا ارادہ رکھتی ہے۔ آنے والے مہینوں میں، صارفین خلیجی ممالک کے اہم مقامات جیسے بحرین، مسقط اور کویت، یورپ میں لیون اور بولونا، اور مغربی ایشیا میں کولمبو، ممبئی اور احمد آباد میں ایمریٹس اے 350 کے سفری تجربے سے محظوظ ہوسکیں گے۔ اسکے علاوہ، مسافروں کو دبئی سے 15 گھنٹے تک کے نئے سفری مواقع فراہم کئے جائیں گے جن کی تفصیلات کا اعلان سال 2025 میں کیا جائے گا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی