انفرا ضامن پاکستان اور سن رج فوڈز کے درمیان ایگری انفراسٹرکچر سکوک کے اجراء کے لئے اشتراک


کراچی; ۔ انفرا ضامن (InfraZamin) نے 2ارب مالیت کے ایگری انفراسٹرکچر سکوک (Agri-Infrastructure Sukuk) کے اجراء کے لئے سن رج فوڈز لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے۔ یہ سکوک اسلامی اصولوں کے مطابق فنانسنگ انسٹرومنٹ ہے جسے یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے ذیلی ادارے، سن رج فوڈز لمیٹڈ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

انفرا ضامن پاکستان، ٹرپل اے طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ کا حامل ہے اور سکوک میں شریک سرمایہ کاروں کے لئے سیکورٹی کی ایک اضافی سطح فراہم کرتا ہے۔ اس سکوک کے بنیادی سرمائے کو انفراضامن کی گارنٹی کے ساتھ مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔



سکوک کے ذریعے جمع شدہ سرمائے سے،سن رج فوڈز کے بیلنسنگ، ماڈرنائزیشن اور ری پلیسمنٹ (بی ایم آر) اقدامات کے لیے فنڈز فراہم کریں گے، جس کا مقصد پائیدار، اور اعلی کارکردگی کی ٹیکنالوجیز کے ساتھ پیداواری مراکز کو جدید بنانا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بی ایم آر میں 1 میگاواٹ ونڈ ٹربائن کی تنصیب اور 0.5 میگاواٹ کا شمسی پلانٹ بھی شامل ہیں، جو سن رج کے قابل تجدید توانائی کے اقدام کے لئے معاون ہوں گے اور زرعی مصنوعات کی اسٹوریج کی صلاحیت میں نمایاں اضافے کے لئے نئے سائلوز اور ویئرہاؤسز تعمیر کئے جاسکیں گے۔ یہ فنڈز کراچی و لاہور میں گندم اور چاول کی اہم پروسیسنگ سہولیات کے اخراجات کے لئے بھی معاون ہوں گے جس کی بدولت غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

انفرا ضامن پاکستان کی سی ای او ماہین رحمان نے اس منصوبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ''اس اقدام سے پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی سے متعلق انفراضامن کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ ہم 100 فیصد بنیادی کریڈٹ گارنٹی فراہم کرکے کیپٹل مارکیٹوں تک رسائی کو آسان بنا رہے ہیں اور ماحول دوست توانائی کے اقدامات اور فوڈ سیکورٹی کے ذریعے پائیداری کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔''

یونٹی فوڈز کے سی ای او فرخ امین نے اس شراکت داری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ''انفرا ضامن کے ساتھ ہمارا اشتراک اور سن رج کے پہلے زرعی انفراسٹرکچر سکوک کا اجراء یونٹی فوڈز کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔ یہ سرمایہ کاری ہمارے لئے جدید، قابل تجدید توانائی کے حل کے ساتھ اپنی سہولیات کو بڑھانے کی راہ ہموار کرتی ہے، جس کی بدولت ہم اپنی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ یہ اقدام آپریشنل کارکردگی کی جانب ایک جرات مندانہ قدم ہے اور 2050 تک نیٹ زیرو ہدف کے حصول کے لئے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔''

اس ایگری انفراسٹرکچر سکوک کے اجراء سے پاکستان کا زرعی منظرنامے مستحکم ہوگا اور یہ طویل مدت میں بہتر ماحولیات اور زیادہ محفوظ فوڈ سپلائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سکوک کا اجراء سن رج فوڈز کی طرف سے ٹرانزایکشن کے متعلق تمام شرائط کی تکمیل اور ایس ای سی پی کی منظوری سے مشروط ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی