میزان بینک اور CashNow کے درمیان معاہدہ


کراچی: پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے شریعت کے مطابق سپلائی چین فنانس میں انقلاب لانے کے لئے، پاکستان کے اہم سپلائی چین فنانس پلیٹ فارم CashNow کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدہ کیا  ہے۔

 پاکستان میں اس نوعیت کی میزان بینک کے تعاون سے یہ پہلی شراکت داری ہے  ،جس سے  جدید fintech پلیٹ فارم  CashNow  سپلائرز کے لئے مکمل مربوط ڈیجیٹل اسلامک سپلائی چین فنانس سلوشن   کوتقویت فراہم کریگا۔ اس اقدام کے ذریعے، میزان بینک کے صارفین شریعت کے مطابق ڈیجیٹل فنانسنگ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔



اس MoUکے تحت میزان بینک اور CashNow نےتیار سامان کی فنانسنگ کے لئے ایک ڈیجیٹل اسلامی پروڈکٹ کو مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ مزید یہ کہ CashNow پلیٹ فارم میزان کے کوربینکنگ سسٹم کے ساتھ ضم ہوکر لین دین کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹائزکر سکےگا ، جو بینک کے صارفین کو شرعی طور پر منظور شدہ ورکنگ کیپیٹل تک تیز رسائی فراہم کریگا۔

 اس موقع پر میزان بینک کےگروپ ایگزیکٹو کارپوریٹ، کمرشل اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ سید تنویر حسین  کا کہنا تھا کہ میزان بینک تمام کاروباری شعبوں میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، جس میں SMEs اور سپلائی چین فنانس کو سپورٹ کرنے پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی