ملک بھر میں چینی 10 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی

لاہور: چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے وفاقی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومتی اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں جہاں چینی کی فی کلو قیمت 145 روپے تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کی دستاویز کے مطابق چینی کی قیمت میں اضافے سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، پشاور اور خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت ایک سو چالیس روپے ہوگئی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور بنوں میں چینی 135 روپے، حیدرآباد، سرگودھا، بہاولپور، لاڑکانہ اور کوئٹہ میں 130 روپے جبکہ سکھر میں 128 روپے کلو ہوگئی ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی