ہواوے ٹیکنالوجی انٹیگریشن ایوارڈز میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز ایوارڈ جیت لیا

لاہور : ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز  نے دبئی میں ہونے والی گیٹکس 2024  کے دوران ہواوے پارٹنر کنیکٹ ایونٹ میں اہم 'ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجیز انٹیگریشن ریکاگنیشن  ایوارڈ جیت لیا ہے
۔
یہ ایوارڈ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے جدید ہائبرڈ گرین ڈیٹا سینٹر کو ڈیزائن اور فراہم کرنے کی غیر معمولی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے، جو صارفین کی جدید AI اور اعلیٰ کارکردگی والی کمپیوٹنگ کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

 اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر روحیل بشیر نے کہا، ''ہمیں  GITEX2024 میں ہواوے(Huawei) کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے پرفخر ہے۔ یہ ایوارڈ ہماری کمپنی کی ٹیکنیکل مہارت اور پائیدار حل فراہم کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ یہ سروسز ہمارے صارفین کو تیزی سے ڈیجٹلائزیشن کی جانب بڑھتی دنیا کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتی ہے۔''

ہماری کمپنی ٹیکنالوجی انٹیگریشن، ڈیٹا سنٹر انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں جدت کے باعث اپنا نمایاں مقام حاصل کر ہی ہے۔ اس ایوارڈ کے باعث ناصرف ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیزنے اپنا نام بنایا ہے بلکہ ٹیکنکل مہارت اور انٹیگریشن سے متعلق اپنے ویژن کو بھی مضبوط کیا ہے۔

GITEX2024میں ہواوے (Huawei)پارٹنر کنیکٹ ایونٹ میں دنیا بھر کے ٹیکنالوجی سے جڑے لوگ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے  ہوئے جہاں انہوں نے ٹیکنالوجی میں ترقی کو آگے بڑھانے کے کردار پر گفتگو کی۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی