پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا پاکستان کے ہاتھ سے تراشے ہوئے فرنیچر کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اپنے اعلیٰ معیار و دلکش ڈیزائنوں کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں گھروں، دفاتر اور ہوٹلوں میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔
گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا یہ مقبولیت ہمارے کاریگروں کی مہارت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے جو اپنے روایتی، وراثتی و ثقافتی ورثے اور جدید جمالیات کو ملا کر لاجواب فن پارے تخلیق کر رہے ہیں جس کی وجہ سے چن ون سمیت پاکستانی فرنیچر معیار اور لازوال ڈیزائن کا استعارہ بن چکے ہیں۔
ہاتھ سے بنے ہوئے پیچیدہ ڈیزائن اکثر مغل اور اسلامی فن تعمیر و کیلیگرافی سے متاثر ہوتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں