امریکا کے شہر نیو اورلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی گئی ، واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی

نیو اورلینزامریکا کے شہر نیو اورلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 35سے زائد افراد زخمی ہیں۔

امریکی  تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق ملزم کے داعش سے روابط کی تحقیقات جاری ہے ،ایف بی آئی کا کہنا تھاسابق فوجی شمس الدین جبار نے فوج میں آئی ٹی کے ماہر کے طور پر کام کیا تھا۔ حکام نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ملزم کے ساتھیوں کو تلاش کر رہے ہیں ۔ امریکی صدر بائیڈن نے حملے کو قابل نفرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جبار نے حملے سے چند گھنٹے پہلے آن لائن ویڈیوز پوسٹ کی تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ داعش سے متاثر تھا۔چین نے امریکی شہر نیو اورلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔چین کے خارجہ امور کی ترجمان ماو ننگ نے کہا ہم متاثرین کے لئے سوگوار ہیں ، زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ادھر ملزم کی جانب سے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین مردوں اور ایک عورت کو ایک ڈیوائس لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن وفاقی حکام نے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں ۔یاد رہے امریکی شہر نیو اورلینز میں سال نو کے جشن کی تقریب میں سابق امریکی فوجی شمس الدین جبار نے کرائے پر لی گئی گاڑی ہجوم پر چڑھا دی تھی ،حملے کے بعد ملزم نے گاڑی سے اتر کر شدید فائرنگ کی جس کے باعث کم ازکم 15افراد ہلاک ،35سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی