وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل سیکیوریٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے مریدکے میںاینگرو فرٹیلائزرز کے مرکز سینٹر کا افتتاح کیا
کراچی: کسانوں کوسرکاری قیمت پر اعلیٰ میعار کی کھاد کی فراہمی یقینی بنانے اور حکومتی کوششوں کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے اینگرو فرٹیلائزرز نے مریدکے میں مرکز سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔ اس سینٹر کے اضافے کے ساتھ کمپنی اب مریدکے، بہاولپور،سرگودھا اور ساہیوال میں چار مرکز سینٹرز چلا رہی ہے، جس سے ان علاقوں کے کسانوں کو فائدہ ہورہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیوریٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے مریدکے میں مرکز سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نیشنل فوڈ سیکیوریٹی اینڈ ریسرچ کے حکام، صوبائی ایڈمنسٹریٹرز، کسان رہنماؤں اور اینگرو فرٹیلائزرز کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں ملک کے زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کیلئے سرکاری قیمت پر کھادوں کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اور فرٹیلائزر انڈسٹری مل کر کام کررہی ہے۔ انہوں نے حکومت کے اقدامات کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے مختلف اضلاع میں مرکز سینٹر قائم کرنے پر اینگرو فرٹیلائزرز کی کوششوں کو سراہا۔
اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی راٹھور نے اپنے خطاب میں زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ملک کے محنتی کسانوں کو فائدہ پہنچانے اور پاکستان کے غذائی تحفظ کو بڑھانے کیلئے اینگرو فرٹیلائزرزنے زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے ہمیشہ حکومت کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ مرکز سینٹرز اعلیٰ معیار کی کھاد کی بروقت دستیابی کو یقینی بناکر کسانوں کو ریلیف فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ مرکز سینٹرز اینگر فرٹیلائزرز کی جدید مصنوعات اورٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مرکز کے طورپر کام کریں گے اور ہماری فصل اور پیداوار کو بہتر بنانے اور انہیں عالمی معیار کے مطابق لانے میں مدد فراہم کریں گے۔
علی راٹھو ر نے اینگرو فرٹیلائزرز کی جانب سے پاکستان کے پہلے مربوط ایگری ای کامرس پلیٹ فارمUgAi ایپ متعارف کرانے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کمپنی سے سرکاری قیمتوں پر کھادوں کی براہِ راست خریداری کو فعال کرنے کے علاوہ UgAiایپ جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور سیٹلائیٹ منظر کشی کو بھی مربوط کرتی ہے۔UgAi کسانوں کو فصلوں کی درست نگرانی، ان پٹ لاگت کو کم کرنے اور فصل کی پیداوار میں اضافے کیلئے سپورٹ فراہم کرتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں