خلاصہ: ماحولیاتی ایکشن فیلوشپ 2024 پر پالیسی ڈائیلاگ اسلام آباد میں اختتام پذیر
اسلام آباد : آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED) نے امریکی مشن پاکستان کے تعاون سے کلائمٹ ایکشن فیلوشپ 2024 کے حتمی پالیسی مکالمے کی میزبانی کی۔ اسلام آباد کے ایفایلیون کالج میں منعقدہ اس تقریب نے ایک سالہ فیلوشپ کے اختتام کو نشان زد کیا، جس کے تحت خیبر پختونخوا (KP) کے 50 اساتذہ کو ماحولیاتی چیمپئنز کے طور پر تیار کیا گیا، تاکہ نچلی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو پالیسی سفارشات میں ڈھالا جا سکے۔
عالمی سطح پر ماحولیاتی بحران میں شدت کے ساتھ خیبر پختونخوا اپنی نازک ماحولیاتی صورتحال، بار بار آنے والے سیلابوں اور گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے زیادہ خطرات کا شکار ہے۔ اساتذہ ان چیلنجز سے نمٹنے میں شعور اور عملی اقدامات کے ذریعے مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ پروین، اسسٹنٹ پروفیسر AKU-IED اور فیلوشپ کی پرنسپل انویسٹی گیٹر، نے کہا کہ"یہ فیلوشپ خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے ذریعے اجتماعی عمل کو ممکن بنانے کا ایک ذریعہ بنی۔ نچلی سطح کی کوششوں کو حکومتی پالیسی سے جوڑ کر ہم پائیدار اور طویل مدتی تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں۔"
تقریب کے دوران فیلوشپ کے شرکاء کی دو کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی جن میں سے ایک فکشن ناول جبکہ دوسری مختصر کہانیوں کا مجموعہ ہے اس کے علاوہ چترال کے طلبہ کا ایک خصوصی تحریری کام بھی پیش کیا گیا۔
پالیسی مکالمے میں پالیسی سازوں، ماحولیاتی ماہرین اور فیلوشپ کے شرکاء نے شرکت کی، جس میں ماحولیاتی تعلیم کو صوبائی اور قومی تعلیمی نظام میں ضم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت تعلیم، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور خیبر پختونخوا حکومت کے سینئر نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
لیٹر آف نوٹیفکیشن پر دستخط کرتے ہوئےمسعود احمد ، سیکریٹری، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، خیبر پختونخوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ منصوبہ خیبر پختونخوا کے ان اساتذہ کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے جو ماحولیات کے تحفظ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کا خیرمقدم کریں گے کیونکہ ماحولیاتی تبدیلی روزانہ کی بنیاد پر ہمارے معاشرے کو متاثر کر رہی ہے۔"
تقریب میں فیلوشپ کے نتائج اور مقامی سطح کی اقدامات پر پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، ماحولیاتی تعلیم کو قومی
ترجیحات کے مطابق ڈھالنے کے لیے ایک پالیسی ڈائیلاگ ہوا اور 50 مقامی منصوبوں کی نمائش کی گئی، جن میں شجرکاری اور فضلہ مینجمنٹ مہمات شامل تھیں۔
پینل ڈسکشن میں معزز پینلسٹس اور سینئر ماہرین تعلیم نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر اے ایچ نیر،معروف پاکستانی فزکس کے ماہر اور اسکالر، سارہ محمود ، مینیجر ماحولیات اور سماجی تحفظ، ڈبلیو ڈبلیو ایف،ڈاکٹر قیصر عمران ، مینیجر ریسرچ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ڈاکٹر فرید پنجوانی ، پروفیسر اور ڈین، آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ اور ڈاکٹر ریاض حسین ، اسسٹنٹ پروفیسر اور سربراہ، پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر چترال، آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ شامل تھے۔
فیلوشپ کے سرفہرست 20 منصوبوں کو مزید وسعت دینے اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے مراعات دی گئیں۔ شرکاء نے نصاب میں ماحولیاتی تعلیم کو شامل کرنے، اساتذہ کی تربیت، اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔
کلائمٹ ایکشن فیلوشپ 2024 آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ اور امریکی مشن پاکستان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ پروگرام تعلیمی صلاحیتوں کو فروغ دے کر پالیسی اور عملی اقدامات کے درمیان خلا کو کم کر کے ماحولیاتی بحران سے نمٹنے میں تعلیم کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں