فاطمہ فرٹیلائزر نے 14 ویں CSR ایوارڈز میں دو بڑے اعزاز اپنے نام کر لیے

لاہور : فاطمہ فرٹیلائزر کو 14ویں سالانہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی ایوارڈز 2025 میں دو اہم اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ کمپنی نے ''کارپوریٹ نان-پرافٹ پارٹنرشپ ایوارڈ'' اور ''ایس ڈی جی پائینئر ایوارڈ'' حاصل کیے ہیں، جو کہ پائیداری (سَسٹینَبیلٹی) اور سماجی ذمہ داری کے لیے کمپنی کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

فاطمہ فرٹیلائزر اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے ''سَسٹینَیبل ڈیولپمنٹ گولز'' فریم ورک کے مطابق کام کرنے والی پہلی پاکستانی کمپنی ہے جس کے باعث اسے ''ایس ڈی جی پائینئر ایوارڈ' سے نوازا گیا۔ کمپنی نے ایک ایسی جامع حکمتِ عملی تیار کی جس میں چھ اہم شعبے شامل ہیں۔ فاطمہ فرٹیلائزر نے ''سرسبز پاکستان ایپ'' اور ''فصل پے ایگری-فِنٹیک پلیٹ فارم'' جیسے جدید حل متعارف کرائے جو کسانوں کوآن لائن مشورے، مالی معاونت اور پائیدار زراعت کے طریقے فراہم کرتے ہیں۔ یہ اقدامات پاکستان میں نہ صرف فوڈسیکیورٹی بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں بلکہ کسانوں کو فصل کی پیداوار بڑھانے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

''کارپوریٹ نان-پرافٹ پارٹنرشپ ایوارڈ'' فاطمہ فرٹیلائزر اور UNDP کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا نتیجہ ہے، جس کے نتیجے میں طریقہ کاروبار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس شراکت میں UNDP کا امپیکٹ اسیسمنٹ ٹول استعمال کرتے ہوئے حکمتِ عملی تیار کرنا شامل ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی ESG (ماحولیاتی، سماجی اور گورننس) معیارات کو اپنایا ہے تاکہ اپنے سماجی اور ماحولیاتی اثرات کو بہتر بنایا جا سکے۔ ان اقدامات کے ذریعے کمپنی کا مقصد پاکستان میں خوراک کی سیکیورٹی، خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیاتی پائیداری اور جدید زراعت کا فروغ شامل ہے۔

اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ، رابیل سدو زئی نے کہا: ''یہ ایوارڈز پاکستان میں پائیدار زرعی ترقی کے لیے ہماری کوششوں کا اعتراف ہیں۔ شعبہ زراعت میں ڈیجیٹلائزیشن اور دیگر اہم اقدامات کے ذریعے ہم اپنے کسانوں، اورشراکت داروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ فاطمہ فرٹیلائزر عالمی پائیداری کے معیارات کے مطابق اقدامات جاری رکھنے اور زرعی شعبے کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔''

فاطمہ فرٹیلائزر کے سی او او اسد مراد نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ''ہم سمجھتے ہیں کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کا مطلب صرف کاروبارمیں کامیابی نہیں بلکہ ان کمیونٹیز پر مثبت اثر ڈالنا ہے جن کی ہم خدمت کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈز پائیداری، جدت اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرتے ہیں۔ UNDP کے ایس ڈی جی فریم ورک کے ساتھ اپنی کاوشوں کو ہم آہنگ کر کے ہم نہ صرف زرعی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ ایک پائیدار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔''

کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی