جیز کیش اور موبی لنک بینک گلومو ایوارڈ 2025 کے حتمی مرحلے میں نامزد

اسلام آباد :  پاکستان کے سب سے بڑے فِن ٹیک سروسز پلیٹ فارم، جیز کیش (JazzCash)، اور ملک کے صفِ اول کے ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک، موبی لنک بینک کو گلوبل موبائل (گلومو) ایوارڈ 2025 کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔ ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں کیا جائے گا۔

جیز کیش کو 'بہترین فِن ٹیک انوویشن'کے زمرے میں اپنے 'ٹیپ پے فار بزنس'(Tap Pay for Business) سہولت کے لیے گلومو ایوارڈ 2025 میں نامزد کیا گیا ہے۔ یہ نامزدگی جیز کیش کے اختراعی طرزِ عمل کا ایک اور اعتراف ہے، جو دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے، جس کی بدولت 360,000 سے زائد دکانیں اور کاروباری ادارے NFC سے لیس اینڈرائیڈ(Android) ڈیوائس پر ٹیپ کر کے کانٹیکٹ لیس کارڈز یا اسمارٹ فونز سےکی جانے والی ادائیگیاں قبول کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ ماسٹر کارڈ کے ساتھ اپنی ڈیجیٹل فرنٹ اینڈ شراکت داری کی بدولت جیز کیش والٹس بھی کسی بھی کانٹکٹ لیس ڈیوائس کے ذریعے براہ راست ٹیپ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیاں کرسکتے ہیں۔

موبی لنک بینک کی Invisible Heirsمہم کو 'سی ایم او مارکیٹنگ کیمپین' کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ بینک کی جانب سے شروع کیا گیا ایک مؤثر اقدام ہے جو ایک نہایت اہم مگر نظر انداز کیے جانے والے مسئلے یعنی خواتین کے اپنے وراثتی حقوق کو سمجھنے، وراثت کا دعویٰ کرنے اور اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ مہم آگاہی بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کے ذریعے بھی تبدیلی کی راہ ہموار کرتی ہے۔ موبی لنک بینک نے اپنی ڈیجیٹل ایپ میں پاکستان کا پہلا 'وراثت کیلکولیٹر' متعارف کروا کر خواتین کو قانونی حقوق کے حصول کے لیے ضروری وسائل فراہم کیے ہیں، تاکہ وہ مالی طور پر مستحکم مستقبل تشکیل دے سکیں۔
جیز کیش کے صدر، مرتضیٰ علی نےایوارڈ کیلئے نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا، ''ہمارا مقصد ایسی مصنوعات تیار کرنا ہے جو پاکستان کی مارکیٹ کی مخصوص ضروریات کو پورا کرسکیں۔ یہ نامزدگی ہماری اختراع کی مسلسل جستجو اور مالی خدمات کو سب کے لیے قابلِ رسائی بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ ٹیپ پے (Tap Pay) محض ایک فیچر نہیں بلکہ ایک بڑی تبدیلی کا حصہ ہے، جو ایک زیادہ جامع کیش لیس سوسائٹی اور دستاویزی معیشت کے قیام میں معاون ثابت ہو گا۔ ہم پاکستان کی مالیاتی خدمات کو جدید بنانے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اپنے قائدانہ کردار کو جاری رکھیں گے۔''



موبی لنک بینک کے صدر و سی ای او، حارث محمود چوہدری، نے کہا،Invisible Heirs مہم نے نہ صرف اس مسئلے پر ایک ملک گیر بحث و تمحیص کا آغاز کیا بلکہ ان گہری سماجی روایات کو بھی چیلنج کیا جو خواتین کی مالی خود مختاری میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ یہ مہم ہمارے اُس وژن کی عکاس ہے جس کے تحت ہم ایک جدید اور مستقبل کے لیے تیار بینکاری ادارے کی تشکیل کرنا چاہتے ہیں، جو جدت، ایڈووکیسی اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے مثبت تبدیلی کا باعث بنے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس مہم کی عالمی سطح پر پذیرائی سے مزید آگاہی پیدا ہو گی اور اجتماعی عمل کی حوصلہ افزائی ہو گی، جو سب کے لیے مساوی مالی مواقع کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔''
سال 2024 میں موبی لنک بینک کو جی ایس ایم اے کے M360 ایشیا پیسیفک میں اپنی Invisible Heirs مہم کے لیے 'ڈیجیٹل نیشنز ویڈیو کریئیٹوٹی ایوارڈ'(Digital Nations Video Creativity Award) سے نوازا گیا۔ اسی طرح جیز کیش کے اختراعی طرزِ عمل کو عالمی سطح پر پذیرائی مل چکی ہے، جس نے دبئی میں 2024 Edge کے دوران ماسٹر کارڈ کا'پایونیئرنگ ٹیلکوٹو لانچ ٹیپ آن فون'(Pioneering Telco to Launch Tap on Phone) ایوارڈ حاصل کیا۔ سال 2017 میں جیز کیش کو جی ایس ایم اے کے گلومو ایوارڈ میں 'ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں خواتین کے لیے بہترین موبائل پروڈکٹ، ایپلی کیشن یا سروس' کے اعزاز سے نوازا گیا، جو مالی شمولیت کے فروغ اور کم مراعات یافتہ طبقات کو بااختیار بنانے کے اس کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے۔

موبی لنک بینک اور جیز کیش عالمی ڈیجیٹل آپریٹر، ویون گروپ (Veon) کا حصہ ہیں، جو دنیا کی 7 فیصد آبادی پر مشتمل چھ متحرک مارکیٹوں میں تقریباً 160 ملین صارفین کو کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرتا ہے۔ ختم شد۔

کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی