کراچی: سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (CDCPL)نے پالیسی ہولڈرزاور ان کے بینفشریزکیلئے لائف انشورنس پالیسی فائنڈر سروس کی فراہمی کیلئے انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان (IAP)کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت(MoU) پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر اور انشورنس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید اختر عثمانی نے دستخط کیے۔ اس موقع پرایس ای سی پی کے ڈائریکٹر وسیم خان اور ایس ای سی پی، سی ڈی سی، آئی اے پی، اسٹیٹ لائف، آدمجی لائف انشورنس اور ای ایف یو لائف کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔
معاہدے پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر اور انشورنس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید اختر عثمانی نے دستخط کیے۔ اس موقع پرایس ای سی پی کے ڈائریکٹر وسیم خان اور ایس ای سی پی، سی ڈی سی، آئی اے پی، اسٹیٹ لائف، آدمجی لائف انشورنس اور ای ایف یو لائف کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔
لائف انشورنس پالیسی فائنڈرسیکیوریٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)کی تجویز پر سی ڈی سی کا تیارکردہ پراجیکٹ ہے۔ قومی اہمیت کا یہ منصوبہ پالیسی ہولڈرز اور ان کے بینفشریز کو پالیسیوں کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گاجس سے رسائی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔
اس قدم کا مقصد پالیسی ہولڈرز کے بینفشریز کی غیر دعویدار پالیسیوں کے مسئلے کو حل کرنا ہے کیونکہ عام طورپرآگاہی میں کمی کی وجہ سے پالیسی ہولڈر کے انتقال کے بعددعویٰ نہ کرنے کی صورت میں اور خاص طور پر کسی عزیز کے انتقال کی وجہ سے بینفشریز کے مالی حق کو نقصان پہنچتا ہے۔
لائف انشورنس پالیسی فائنڈر سروس کے فعال ہونے کے ساتھ پالیسی ہولڈرزاور بینفشریز قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ ایک ٹیکسٹ میسج بھیج کرمعلومات حاصل کرسکیں گے، جس پر دیے گئے شناختی کارڈ نمبر کیلئے کوئی لائف انشورنس پالیسی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اگرا س شناختی کارڈ نمبرپر کوئی پالیسی موجود ہوگی تو آگے کے لائحہ عمل کے بارے میں مشورہ بھی فراہم کیاجائے گا۔
اس موقع پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر نے کہا کہ یہ قدم پاکستان کے لائف انشورنس سیکٹر میں جدّت لانے کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی ہے۔سی ڈی سی کسٹمرکو توسیع دینے، رسائی بڑھانے اور پاکستان کے کاروباری منظر نامے میں آپریشنز کو اسٹریم لائن کرنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے ورژن کے مطابق پالیسی فائنڈر سروس جلد ہی پالیسی ہولڈرز کیلئے ملک بھر میں دستیاب ہوگی، جو ان کی لائف انشورنس پالیسیوں کو ٹریک کرنے اور ان کا پتہ لگانے کیلئے ایک آسان حل پیش کرے گی۔
انشورنس ایسوسی ایشن نے اپنی ممبر لائف انشورنس کمپنیوں کی جانب سے مفاہمتی یادداشت(MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ پالیسی فائنڈر سروس ملک کی لائف انشورنس کمپنیوں کی شمولیت میں سہولت فراہم کرے گی۔ سی ڈی سی کے تحت فراہم کی جانے والی یہ سروس لائف انشورنس سیکٹر میں صارفین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنائے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں