صف اول کی نیو انرجی وہیکل بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اپنے عالمی عزم پر کاربند

کراچی : ماحولیاتی استحکام کے حوالے سے اپنے عالمی عزم کو برقرار رکھتے ہوئے، دنیا میں صف اول کی بڑی نیو انرجی وہیکل (این ای وی) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی (BYD) ''بریتھ پاکستان'' جیسے اقدامات کی حمایت کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اپنی کاوشوں کو مربوط بنا رہی ہے۔ دنیا کے درجہ حرارت کو ایک ڈگری تک کم کرنے اور آلودگی سے پاک نقل و حرکت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کے اپنے عالمی مشن کے ساتھ، بی وائی ڈی پاکستان میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق اہم حل کے طور پر ماحول دوست نیو انرجی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے۔

BYDپاکستان کے نائب صدر اسٹریٹجی اینڈ سیلز، دانش خالق نے کہا، ''بی وائی ڈی ماحولیات کی پائیداری کے اعتبار سے نقل و حرکت میں بڑی اور انقلابی تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہے۔ نیو انرجی وہیکلز کی طرف منتقلی کا ہدف اب کوئی زیادہ دور نہیں رہا کیونکہ موجودہ ماحولیاتی اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یہ وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہیں۔ ہماری این ای ویز سے نہ صرف کاربن کا اخراج کم ہوتا ہے بلکہ شہری نقل و حمل کے لئے یہ زیادہ موثر حل بھی پیش کرتی ہیں، جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہی تبدیلی کا وقت ہے۔ یہ شراکت داری ماحول دوست نقل و حمل کو آگے بڑھانے اور پائیدار انداز سے جدت کو فروغ دینے کے ہمارے عالمی مشن کا فطری حصہ ہے۔ ''

 اس اشتراک کے حوالے سے یہ بات قابل ذکر رہی کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے سفر کے لئے بی وائی ڈی کی نیو انرجی وہیکلز کا استعمال کیا گیا، جس سے انہیں بی وائی ڈی کی جدید این ای وی ٹیکنالوجی سے براہ راست روشناس ہونے کا خصوصی موقع ملا۔ مہمانوں کے براہ راست متعارف ہونے کے نتیجے میں اہم اسٹیک ہولڈرز، پالیسی سازوں اور انڈسٹری رہنماؤں کو بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کا آرام، بہترین کارکردگی اور ماحولیاتی فوائد کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔  

حال ہی میں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے والی کمپنی، بی وائی ڈی، اپنی جدید این ای وی ٹیکنالوجی اور پائیدار جدت کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ پاکستان کو ماحول دوست نقل و حرکت کی جانب منتقل کیا جا سکے۔ اسکے ساتھ ساتھ بی وائی ڈی ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور زیادہ پائیداراور توانائی سے بھرپور مستقبل کو فروغ دینے کے لئے بھی پرعزم ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی