الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے زیراہتمام پاکستان کی پہلی لائیو ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی تقریب

خوش نصیب افراد نے 2 عدد نئی گاڑیوں سمیت 12 بمپر پرائز جیت لئے۔ لائیوقرعہ اندازی کی تقریب یوٹیوب، او ایل ایکس اور پاک ویہلز پر براہ راست نشر

لاہورالغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (AGTL) نے ٹریکٹر انڈسٹری میں پاکستان کی پہلی لائیو ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ اورنج اسکیم کے تحت صارفین کو الغازی نیو ہالینڈ ٹریکٹر کی بکنگ پر قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ اورنج اسکیم قرعہ اندازی کی تقریب یوٹیوب، او ایل ایکس، اور پاک ویہلز پر براہ راست نشر ہوئی جس کی بدولت اس سیکٹر میں شفافیت، صارفین کی شمولیت اور انکی دلچسپی کا نیا معیار قائم ہوا۔

یہ تقریب بروز جمعہ بتاریخ 7 فروری 2025 کو منعقد ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض جنید زبیری نے سرانجام دیئے۔ اس تقریب میں اے جی ٹی ایل کی اعلیٰ قیادت، بشمول سی ای او ثاقب الطاف، سی ایف او جاوید اقبال اور جی ایم کمرشل خرم جاوید شریک ہوئے۔ اس پروگرام میں صارفین، انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے غیرمعمولی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا، جس سے الغازی ٹریکٹر کی جانب سے اپنے صارفین کے ساتھ براہ راست رابطوں کے فروغ کا عزم مزید مستحکم ہوتا ہے۔اس قرعہ اندازی میں الغازی ٹریکٹر نے 12 بمپر پرائزز پیش کئے جن میں 1 عدد برانڈ نئی 1200 سی سی گاڑی،، 1 عدد برانڈ نئی 660 سی سی گاڑی اور 10 عدد برانڈ نئی 70 سی سی موٹرسائیکلیں شامل ہیں۔


اس اقدام سے متعلق اے جی ٹی ایل کے سی ای او، ثاقب الطاف نے کہا، ''ہم جدت انگیز اور صارفین کی سرگرمیوں پر مشتمل ایسے نئے اور شفاف اقدام کے انعقاد پر نہایت پُرجوش ہیں۔ اپنے قابل قدر صارفین کی طرف سے غیرمعمولی پذیرائی ملنا الغازی ٹریکٹر کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے جو اس انڈسٹری میں انکی پسندیدگی اور اعتماد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ صارفین کی طرف سے ہماری اورنج اسکیم کا زیادہ سے استعمال ہمارے عزم کو مستحکم کرتا ہے اور اس شفاف لائیو ڈیجیٹل قرعہ اندازی نے ٹریکٹر انڈسٹری میں صارفین کی سرگرمیوں و دلچسپیوں کا نیا معیار قائم کیا ہے۔''

اورنج اسکیم دراصل الغازی ٹریکٹرکا ایسا اقدام ہے جس کا مقصد مختلف مراعات، اور دلچسپ پروگرامز کے ذریعے صارفین کی پسندیدگی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس تاریخ ساز تقریب کے بہترین انعقاد اور شرکاء کی بھرپور شرکت سے الغازی ٹریکٹر پاکستان کی زرعی و ٹریکٹر انڈسٹری میں نئے رجحان ساز ادارہ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

 الغازی ٹریکٹر اپنی اس کامیابی کے ساتھ بدستور جدت انگیز پروگرامز متعارف کرانے کے لئے سرگرم ہے۔ ایسے پروگرامز جن سے صارفین کا اعتماد بڑھے، انڈسٹری میں شفافیت کو فروغ ملے اور مارکیٹ میں اسکا قائدانہ کردار مزید مستحکم ہو۔

کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی