اس اسٹریٹیجک شراکت داری کی تقریب میں مسٹر عامر کراچی والا،صدر و سی ای او، (KMBL)، مسٹر محمد آفتاب عالم چیف بزنس آفیسر،(KMBL)اور مسٹر معاذ اللہ خان (کنسلٹنٹ، قاضی شریعہ کنسلٹنسی) نے شرکت کی۔
اسلام آباد : خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) نے اسلامی بینکنگ کی خدمات کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے قاضی شریعہ کنسلٹنسی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ یہ اسٹریٹیجک شراکت داری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وژن 2028 کے مطابق ہے جو روایتی بینکوں کو شریعت کے مطابق مالیاتی اداروں میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہےجیسا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رہنمائی کے تحت ایک مضبوط اسلامی بینکنگ نظام کے قیام کے لئے KMBL شریعت کے مطابق مالیاتی حلوں کو اپنانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ اخلاقی اور ربا سے پاک بینکنگ خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ اس تعاون کے ذریعے KMBL کو قاضی شریعہ کنسلٹنسی کے اسلامی مالیات میں وسیع تجربے سے فائدہ ہوگا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی مصنوعات اور خدمات اسلامی بینکنگ کے اصولوں کے مطابق ہوں۔
خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) نے قاضی شریعہ کنسلٹنسی کے ساتھ شریعت کے مطابق بینکنگ حلوں کو فروغ دینے کے لئے شراکت داری کی ہے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وژن 2028 کے مطابق ہےاور روایتی بینکوں کو اسلامی بینکنگ میں منتقل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
تقریب کے دوران KMBL کے صدر و سی ای او عامر کراچی والا نے اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ"مالی شمولیت اور اخلاقی بینکنگ کے عزم کے تحت KMBL کو قاضی شریعہ کنسلٹنسی کے ساتھ ہاتھ ملانے پر فخر ہے۔ یہ شراکت داری ہمارے اس سفر میں ایک سنگ میل ہے جس کا مقصد مکمل طور پر شریعت کے مطابق مالیاتی حل پیش کرنا ہے جیسا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وژن میں بیان کیا گیا ہے۔ ہم اپنے صارفین کو جدید اور ربا سے پاک بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں جو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرتی ہیں اور اسلامی اصولوں کے مطابق ہیں۔"
اس شراکت داری کے ذریعے KMBL کا مقصد اپنی اسلامی بینکنگ پورٹ فولیو کو وسعت دینا ، شریعہ گورننس کے اصولوں کے ساتھ مطابقت کو یقینی بنانا اور ان افراد اور کاروباروں کے لئے مالیاتی رسائی میں اضافہ کرنا ہے جو اخلاقی بینکنگ حل کی تلاش میں ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں