​بی وائی ڈی کے سپر ای پلیٹ فارم نے میگاواٹ فلیش چارجنگ کے ساتھ فیول و بجلی کی یکساں رفتار کا دروازہ کھول دیا

* نئی پیش رفت کے بعد فی سیکنڈ چارج سے 2 کلومیٹرز رینج بڑھ جاتی ہے، 1000V  کی حامل گاڑیاں پیڑول والی کاروں میں فیول دوبارہ بھرنے کی رفتار سے مطابقت رکھتی ہیں
* دنیا کی تیز ترین چارجنگ کے ساتھ 400 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج کے لئے پانچ منٹ کا فلیش چارج کافی ہوگا، اسکے چارجنگ اسٹیشنز پر 1360 کلوواٹ تک فراہمی

کراچی، 21 مارچ، 2025۔ دنیا کی سب سے زیادہ نیو انرجی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی، بی وائی ڈی (BYD) نے الیکٹرک گاڑیوں کا ایک انقلابی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جو کمبسشن انجن والی گاڑیوں میں ایندھن ڈلوانے کی رفتار سے مطابقت رکھتے ہوئے چارجنگ سے متعلق خدشات کو ختم کرنے کا عزم کرتا ہے۔ سپر ای پلیٹ فارم (Super e-Platform) نامی اس نئے پلیٹ فارم میں متعدد اہم ٹیکنالوجیز متعارف کرائی گئی ہیں جنہوں نے بڑے پیمانے پر اپنے الیکٹرک وہیکل ایکو سسٹم میں عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔



سپر ای پلیٹ فارم کے بنیادی الیکٹرک سامان میں موٹر، الیکٹرانک کنٹرول اور بیٹری سمیت تمام موجودہ خصوصیات کے مقابلے میں جامع طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک میگاواٹ (1000کلو واٹ) کی چارجنگ پاور حاصل کرتا ہے، جو بڑے پیمانے پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے لئے سب سے زیادہ چارجنگ کی رفتار ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سپر ای پلیٹ فارم گاڑی میں فی سیکنڈ دو کلومیٹر کی رینج شامل کرسکتا ہے، اور بڑے پیمانے پر دنیا کی تیز ترین چارجنگ کی رفتار یعنی 400 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج کے لئے پانچ منٹ کا فلیش چارج کافی ہوگا۔

اسکے آرکیٹیکچر میں 580 کلو واٹ کی واحد پاور موٹر آؤٹ پٹ ہے، جو بی وائی ڈی کے دو ابتدائی ماڈلز، HAN L اور TANG L میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار فراہم کرتی ہے۔ اسکی زبردست ٹاپ اسپیڈ اور تیز رفتار ایکسیلیریشن ایک نئی موٹر کے ذریعے ممکن ہوئی ہے، جو 30 ہزار آر پی ایم تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ بھی بڑے پیمانے پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کے لیے ایک نیا معیار ہے۔

اسکی تعارفی تقریب چین کے شہر شینزین میں منعقد ہوئی جس میں بی وائی ڈی گروپ کے چیئرمین اور صدر وانگ چوانفو نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی الیکٹرک گاڑیوں کے صارفین کو سب سے بڑے چیلنج کو ختم کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا، ''صارفین کی چارجنگ کی پریشانی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے ہم ای وی چارجنگ کو پیٹرول کار میں ایندھن بھرنے کے برابر تیز رفتار بنانے کا عزم رکھتے ہیں جس کے لئے چارجنگ کی رفتار میں 'آئل-الیکٹرک برابری' کا ہدف حاصل کرنا ہے۔''

 اس برابری کو حاصل کرنے کے لئے چارجنگ کو الٹرا ہائی وولٹیج اور ہائی کرنٹ دونوں کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔ سپر ای پلیٹ فارم دنیا کا پہلا بڑے پیمانے پر تیار کردہ سفری کار پلیٹ فارم ہے جس میں ''آل ڈومین کلو وولٹ ہائی وولٹیج آرکیٹیکچر'' (all-domain kilovolt high-voltage architecture)پیش کیا گیا ہے، جبکہ بیٹری، موٹر، بجلی کی فراہمی اور ایئر کنڈیشننگ میں کلو وولٹ کی سطح کی صلاحیت کو فعال بنایا گیا ہے۔


سپر ای پلیٹ فارم میں بی وائی ڈی کی 'فلیش چارجنگ بیٹری' بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس میں بیٹری کے انوڈ سے لے کر کیتھوڈ تک الٹرا فاسٹ آئن چینل شامل ہے جس میں زیادہ سے زیادہ چارجنگ کرنٹ 1000Aاور زیادہ سے زیادہ چارجنگ ریٹ 10Cہے۔ ان دونوں فیچرز کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر تیاری بلاشبہ بڑے نئے سنگ میل ہیں۔

اسکی شرح میں معاونت کے لئے بی وائی ڈی نے آٹوموٹو گریڈ سلیکون کاربائیڈ (SiC) پاور چپ کی ایک نئی جنریشن بڑے پیمانے پر تیار کی ہے جس کی وولٹیج ریٹنگ 1500V تک ہے۔ یہ اس صنعت کی پہلی بڑے پیمانے پر تیار کردہ ایس آئی سی (SiC) پاور چپ ہے، جو اب تک کی سب سے زیادہ وولٹیج ریٹنگ رکھتی ہے۔

نئی الٹرا ریپڈ چارجنگ ٹیکنالوجی کو اپنی پوری صلاحیت پر کام کرنے کے لئے جدید چارجنگ اسٹیشنوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا بی وائی ڈی کے ایگزیکٹو نائب صدر اور آٹو انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے صدر لیان یوبو نے اسی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ بی وائی ڈی نے اس صنعت کا پہلا، مکمل لیکویڈ کولڈ میگاواٹ فلیش چارجنگ ٹرمینل سسٹم (full liquid-cooled megawatt flash-charging terminal system)تیار کیا ہے جو زیادہ سے زیادہ 1360 کلو واٹ کی آؤٹ پٹ فراہم کرسکتا ہے۔

بی وائی ڈی مستقبل کے پیش چین بھر میں 4000 میگاواٹ کے حامل زیادہ فلیش چارجنگ اسٹیشنز تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اپنے ان اسٹیشنز کے علاوہ، بی وائی ڈی نے جدید ''ڈوئل گن چارجنگ'' (dual-gun charging)ٹیکنالوجی بھی تیار کی ہے جو فاسٹ چارجرز کو فوری طور پر الٹرا فاسٹ چارجرز اور سپر چارجرز کو فلیش چارجرز میں اپ گریڈ کرسکتی ہے۔ یہ دنیا میں ایک اور نئی ٹیکنالوجی ہے جو عوامی چارجنگ اسٹیشنوں کے ساتھ مطابقت کو یقینی بناتی ہے، جس سے مختلف مقامات پر آسان چارجنگ ممکن ہوتی ہے۔

بی وائی ڈی کا ماننا ہے کہ موجودہ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ یہ ملاپ، اپنے تیار کردہ فلیش چارجنگ ٹرمینلز اور سپر ای پلیٹ فارم کے ساتھ مل کر برقی نقل و حرکت کے نظام کو ازسرنو وضع کرتا ہے، جس سے عالمی برقی ٹیکنالوجی میں بھی چین کی قیادت کو تقویت ملتی ہے۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی