آئی سی سی ڈی کے دوسرے ایڈیشن "BOE ایشیا" کا اعلان

اس سال کا موضوع: ٹیکپرینیورشپ - حکمت عملی، جدت اور قیادت پر مشتمل ہے

کراچی:"بیسٹ آف انٹرپرینیورشپ سیریز ان ایشیا" (BOE Asia) ایک بار پھر خطے میں کاروباری ماحول کو تقویت دینے کے لیے اپنے  دوسرے ایڈیشن کے ساتھ واپس آ رہا ہے، جو 10 مئی 2025 کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔ یہ ایونٹ 26ویں آئی ٹی سی این ایشیا کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

پہلے کامیاب ایڈیشن "ایگری ٹیک: مستقبل کی خوراک" کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے، جس میں 14 ممالک سے تعلق رکھنے والے 350 منتخب شرکاء اور 20 با اثر مقررین نے شرکت کی، اس بار دوسرا ایڈیشن "ٹیکپرینیورشپ: حکمت عملی، جدت اور قیادت" پر مرکوز ہوگا۔ اس کا مقصد اس بات کا تعین کرنا  ہے کہ او آئی سی ایشیائی رکن ممالک میں ٹیکنالوجی کے رہنما کس طرح اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔



یہ تقریب ٹیکنالوجی کی دنیا کے ذہین ترین افرادکو اکٹھا کرے گی، جو پورے ایشیا میں تعاون اور جدت کو فروغ دے گی۔ شرکاء کو وسیع نیٹ ورکنگ مواقع، جدید اختراعات کی نمائش، بصیرت افروز پینل مباحثے اور ورکشاپس کا موقع ملے گا، جہاں وہ یہ سیکھیں گے کہ کس طرح ٹیکنالوجی معیشت کی نئی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے

BOE ایشیا، بیسٹ آف انٹرپرینیورشپ سیریز (BOE Series) کا حصہ ہے، جو جدت اور ترقی کی علامت بن چکی ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ڈی کے پائیدار اقتصادی ترقی کے نظریے کی عکاس ہے، جو او آئی سی رکن ممالک میں باصلاحیت اور نوجوان کاروباری افراد کو اکٹھا کرتی ہے تاکہ باہمی تعاون اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے، BOE افریقہ اور مکہ انٹرپرینیورشپ فورم 2025 کے اختتام پر منعقد کیے جائیں گے۔

کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی