کراچی، 10 اپریل، 2025۔ پاکستان میں صف اول کے ڈیجیٹل مائیکرو فنانس ادارے، موبی لنک بینک نے مشرق وسطی و شمالی افریقہ (مینا ریجن) کے سب سے بڑے تخلیقی اور مارکیٹنگ ایونٹ دبئی لنکس ایوارڈز 2025ء میں خواتین کی وراثت کے حصے سے متعلق اپنی 'انویسیبل ہیئرز' (Invisible Heirs) مہم پر سلور ایوارڈ جیت کر ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس مہم نے تخلیقی و کاروباری حکمت عملی اور سماجی ذمہ داری (Creative Strategy Corporate Purpose & Social Responsibility) کے زمرے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاکہ پاکستان میں بیشتر خواتین کے لئے وراثت کے حصے سے انکار کے خلاف شعور اجاگر کیا جا سکے۔
موبی لنک بینک کی مہم خواتین کے لئے مالی خود مختاری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صنفی بنیاد پر مالی عدم مساوات سے متعلق شعور اجاگر کرتی ہے۔ اس مہم میں ایک طاقتور ویڈیو بیانیہ پیش کیا گیا جس میں خواتین کو درپیش وراثت کے حصول میں جذباتی اور معاشرتی چیلنجزکو اجاگر کیا گیا، جس کی بدولت ملک بھر میں اس موضوع پر عوام میں اظہار خیال اور متاثر کن اقدامات ہوئے۔ بینک نے اپنی موبائل ایپ میں 'وراثت کیلکولیٹر' کو بھی جدید طریقے سے شامل کیا ہے تاکہ خواتین آسانی سے وراثت میں اپنے جائز حصے کا حساب لگا سکیں۔
موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او حارث محمود چودھری نے اس بڑی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ''مینا ریجن کی سب سے بڑی مارکیٹنگ تقریب میں ہمیں سراہے جانے سے خواتین کی طویل مدتی مالیاتی آزادی کے لیے مزید بہترین کام کرنے سے متعلق ہمارا حوصلہ مزید بڑھا ہے۔ موبی لنک بینک خواتین کو درپیش گہرے سماجی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ڈیجیٹل جدت کے حل اور مضبوط سماجی آواز کے ذریعے بااختیار بناتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مہم کے اعتراف سے اس اہم ترین سماجی مقصد کے حصول میں ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے۔''
دبئی لنکس ایوارڈز مشرق وسطی اور شمالی افریقہ (مینا) خطے کا اہم پلیٹ فارم ہے جو تخلیقی ابلاغ، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں بہترین کارکردگی کو سراہتا ہے۔ دبئی میں سالانہ منعقدہ یہ ایونٹ خطے بھر کی بہترین ایجنسیوں، برانڈز اور تخلیقی افراد کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ کاروباری نتائج اور مثبت تبدیلی لانے والے خیالات کو پیش کیا جا سکے۔
یہ ایوارڈ موبی لنک بینک کےGSMA's GLOMO اور M360 APACجیسے عالمی اعزازات کا تسلسل بڑھاتا ہے۔ اس اعتراف سے ملک بھر میں مالیاتی شمولیت، خودمختاری اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بینک کی کاوشوں کو مزید تقویت ملے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں