کراچی : ایمریٹس گروپ نے مالی سال 2024-25کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے شاندار مالی کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔ گروپ منافع، آمدنی، کیش بیلنس اور آپریٹنگ منافع (EBITDA) کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ کر رواں سال دنیا کا سب سے منافع بخش ایوی ایشن گروپ بن گیا ہے جبکہ ایمریٹس ایئرلائن بھی اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ منافع بخش ایئرلائن بن گئی ہے۔
دنیا کی سب سے منافع بخش ایئرلائن کے طور پر ایمریٹس کا قبل از ٹیکس منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد اضافے سے 5.8 ارب ڈالر رہا۔ ایئرلائن کا ریونیو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد اضافے سے 34.9 ارب ڈالر ہوگیا۔ اسی طرح، نقد اثاثے گزشتہ سال 31 مارچ 2024 کے مقابلے میں 16 فیصد اضافے سے 13.5 ارب ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یہ پہلا مالی سال ہے جب متحدہ عرب امارات کا کارپوریٹ ٹیکس (جو 2023 میں نافذ ہوا) ایمریٹس گروپ پر لاگو ہوا۔ 9 فیصد ٹیکس کے بعد، گروپ کا خالص منافع 5.6 ارب امریکی ڈالر ہوگیا۔

ایمریٹس ایئرلائن و گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو، عزت مآب شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا، ''یہ کوئی اتفاق نہیں کہ دبئی نے ایمریٹس اور ڈناٹا جیسے عالمی سطح پر کامیاب ایوی ایشن ادارے پیدا کئے۔ دبئی کے وژنری رہنماؤں، حکمت عملی، منظم عمل درآمد اور ہمارے صارفین، کاروباری شراکت داروں اور دبئی کے تمام لوگوں کے بھرپور تعاون کی بدولت آج ہمارا ایوی ایشن سیکٹر دنیا بھر میں اثر رکھتا ہے۔''
انہوں نے کہا، '' 40 سال قبل جب ایمریٹس کی بنیاد رکھی گئی اور شہر کی ترقی میں تعاون کیلئے ڈناٹا کی استعدادکار کو وسعت دی گئی، تو ہمارا مقصد بالکل واضح تھا: بہترین طریقے سے اپنا کام کرنا اور دبئی، ہمارے شراکت داروں، اور ان ایسی کمیونٹیز کو نمایاں اہمیت دینا جہاں ہم کاروباری طور پر فعال ہیں۔''
انہوں نے کہا، ''اس بات کو ذہن میں رکھنے کے ساتھ ہم نے شاندار مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے پر بھرپور توجہ رکھی ہے، اور ہم اپنی نمایاں برتری کو بڑھانے کے لئے اپنی ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ہم اپنے لوگوں اور اپنے صارفین کی دیکھ بھال کرتے ہیں، اور ہم اپنی کمیونٹیز کو مثبت طور پر متاثر کرنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔ ہم قلیل مدتی فوائد کے لئے غیرمعیاری کام نہیں کرتے، اور نہ ایسے شارٹ کٹس اختیار کرتے ہیں جو ہمارے مستقبل کو خطرے میں ڈالیں۔ ان اصولوں اور دبئی کی منفرد خوبیوں کے ساتھ اپنے کاروباری ماڈلز کے ذریعے ایمریٹس گروپ نے سالوں سے جغرافیائی، سیاسی اور سماجی و اقتصادی چیلنجوں کے باوجود ترقی کی ہے۔''
عزت مآب شیخ احمد بن سعید المکتوم نے مزید کہا، '' 2024-25کے لیے ایمریٹس گروپ نے منافع، آمدنی اور نقد اثاثوں کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کی حد بڑھا دی ہے۔ ایمریٹس 2025-26میں 16 عدد اے 350 اور 4 عدد بوئنگ 777 مال بردار جہازوں کی متوقع فراہمی کے ساتھ اپنے نیٹ ورک کی کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنائے گا۔"
اس پریس ریلیز کے مطالعہ کے لئے یہ لنک (https://www.emirates.com/media-centre/annual-report-2024-25/) وزٹ کریں۔ اس سالانہ رپورٹ کی میڈیا فیکٹ شیٹ اس لنک (https://www.emirates.com/media-centre/asset/a2de17ba-c2e9-4555-98f8-8d79d0573823/annualreport2024-25-mediafastfacts-finalv2) سے ملاحظہ کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں