لاہور : الغازی ٹریکٹرز کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کسانوں کے لیے شروع کی گئی پہلی گندم سپورٹ اسکیم میں بھرپور شمولیت کی۔ اس اسکیم کے تحت الغازی ٹریکٹرز نے کسانوں کوزرعی پیداوار میں اضافے اور شعبہ زراعت میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے ٹریکٹرز فراہم کیے۔
اس اسکیم کا مقصد گندم کے کاشتکاروں کو سہولیات دینا ہے، جس کے تحت 1,000 مفت ٹریکٹرز دیے گئے ہیں اور فی ایکڑ 5,000 روپے مالی امداد بھی دی جا رہی ہے۔ اسکیم کا افتتاح رائس انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کو الغازی ٹریکٹر کے NH-480 کے چھوٹے ماڈل اور ٹریکٹرز کی چابیاں دیں۔
اس حواے سے گفتگو کرتے ہوئے الغازی ٹریکٹرز کے سی ای او،ثاقب الطاف نے کہا،ہمیں فخر ہے کہ'ہم پنجاب حکومت کی اس شاندار اسکیم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہم ہمیشہ کسانوں کوبااختیار بنانے اور شعبہ زراعت کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہمارے مشن کا حصہ ہے۔ ہم وزیراعلیٰ مریم نواز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کسانوں کے لیے یہ انقلابی قدم اٹھایا۔ہمیں ٖفخر ہے کہ 1,000 ٹریکٹرز کی کامیاب فراہمی جو کمپنی کی محنت اور لگن کے باعث مکمل ہوئی۔'
الغازی ٹریکٹرز مستقبل میں بھی حکومت کے ساتھ مل کر ایسی اسکیموں کا حصہ بننے اور پاکستان کے کسانوں کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ اس سکیم پر کام کر کے الغازی ٹریکٹرز نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ زراعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں