چین نے اندرون منگولیا میں دنیا کے سب سے بڑے خودکار کان کنی ٹرکوں کے بیڑے کو متعارف کروا دیا

چین نے اندرون منگولیا میں دنیا کے سب سے بڑے خودکار کان کنی ٹرکوں کے بیڑے کو متعارف کروا دیا

چین نے جمعرات کے روز اندرون منگولیا میں دنیا کے سب سے بڑے خودکار برقی کان کنی ٹرکوں کے بیڑے کو تعینات کر دیا۔ یہ 100 جدید گاڑیوں پر مشتمل ہے، جو خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور بغیر ڈرائیور کیبن کے کام کرتی ہیں۔

یہ گاڑیاں 564 کلو واٹ آور لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری سے مزین ہیں، جو مکمل چارج ہونے کے بعد 90 میٹرک ٹن سامان اٹھانے اور تقریباً 60 کلومیٹر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ چین کا یہ اقدام کان کنی کی صنعت میں جدت اور ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔



کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی