اسپاٹیفائی کے ''فریش فائنڈز'' کی ایک دہائی مکمل — پاکستانی آرٹسٹ Afusicکی شاندار کامیابی
کراچی : موسیقی کے عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم، اسپاٹیفائی نے اپنے مشہور پروگرام فریش فائنڈز کی دسویں سالگرہ مناتے ہوئے سال 2025 کا ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ پروگرام 2015 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ نئے گلوکاروں کو ان کے میوزک کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں ہی دنیا کے سامنے متعارف کرایا جا سکے۔ گزشتہ دس برسوں کے دوران فریش فائنڈز نے تقریباً 70,000 گلوکاروں کو متعارف کرانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، اور اب یہ پروگرام موسیقی کی وسیع اصناف اور نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کا ایک اہم عالمی ذریعہ بن چکا ہے۔
2024 کے اعداد و شمار کے مطابق، 127 ممالک سے 18,000 سے زائد گلوکاروں کو فریش فائنڈز کی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا، جبکہ صرف ایک سال میں 6 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بار نئے گلوکاروں کو تلاش کیا گیا۔ فریش فائنڈز کے نظام میں عالمی اور مقامی پلے لسٹس دونوں شامل ہیں جن میں مختلف اصناف کی وسیع رینج شامل ہے۔ یہ پلے لسٹس اسپاٹیفائی کے دنیا بھر میں 30 سے زائد ماہر ایڈیٹرز ترتیب دیتے ہیں، ان پلے لسٹس کی تیاری میں ڈیٹا، آرٹسٹ کے اندراج، ریسرچ اور ادارتی مہارت کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔ اوسطاََ، گلوکاروں کو فریش فائنڈز میں داخلے کے بعد اپنے نئے سامعین اور عالمی اسٹریمز بڑھتے ہوئے نظر آتے ہیں جو ایک ماہ میں دو گنا تک پہنچ جاتے ہیں۔
فریش فائنڈز پاکستان کی پلے لسٹ کا آغاز سال 2021 کے آخر میں ہوا، جس کا مقصد ملک کے ابھرتے ہوئے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ پچھلے تین سالوں میں جن نمایاں گلوکاروں کو اس پلے لسٹ میں جگہ ملی، ان میں AUR، Afusic، علی سومرو، علی رضا، علی اینڈ شجر، اور ذیشان علی شامل ہیں۔ ان گلوکاروں نے منفرد انداز اور نئی آواز کے ذریعے نوجوانوں کی توجہ حاصل کی۔

PO
اس پلے لسٹ کے سامعین میں تقریباً 80 فیصد ایسے افراد شامل ہیں جن کی عمر 35 سال سے کم ہے، اور 40 فیصد کی عمر 24 سال سے بھی کم ہے، جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فریش فائنڈز پاکستان نوجوان نسل، خاص طور پر Gen Z اور نوجوان ملینیئلز میں بے حد مقبول ہو چکا ہے۔ Gen Z کے سامعین کی دلچسپی میں 172 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے انکی نئے آرٹسٹس اور منفرد آوازوں میں دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
اسپاٹیفائی کی آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپس منیجر برائے پاکستان و متحدہ عرب امارات، رطابہ یعقوب نے کہا،" Afusicکو اس پروگرام کی تازہ ترین اور کامیاب ترین مثالوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ دو ماہ قبل، جب Afusicکو فریش فائنڈز کی پلے لسٹ کے کور پر پیش کیا گیا، تو اندازہ ہو گیا تھا کہ انکی موسیقی میں کچھ خاص بات ہے۔ اب تک فریش فائنڈز کا حصہ بننے والے نصف سے زائد گلوکار بشمول Afusicصرف فریش فائنڈز تک محدود نہیں رہے، بلکہ Hot Hits Pakistan، Paka Hit Hai اور Desi Hits جیسی نمایاں پلے لسٹس میں بھی انکے گانے شامل کئے جاچکے ہیں۔ Afusicاور علی سومرو کا گانا 'پل پل' دنیا بھر میں پسند کیا گیا اور یہ گیت اسٹریمنگ کے اعتبار سے کئی ممالک میں نمبر ون پرآرہا ہے۔''
پاکستان میں نوجوانوں کے اندر ہپ ہاپ کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران فریش فائنڈز پاکستان میں ریپ صنف اور ہپ ہاپ صنف کی اسٹریمنگ میں بالترتیب 55 اور 50 فیصد اضافہ ہوا۔ دیسی ہپ ہاپ کی اسٹریمنگ میں بھی 41 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اس پلے لسٹ کو عالمی سطح پر بھی مسلسل پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، اور امریکہ، سنگاپور، آسٹریلیا، فرانس، اور ڈنمارک جیسے ممالک میں اس پلے لسٹ کو خاصی مقبولیت حاصل ہے جس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان ابھرتے ہوئے پاکستانی گلوکاروں کو بین الاقوامی سطح پر پسند کیا جارہا ہے۔
ایسے وقت جب گلوکاروں کی دریافت اور سامعین کی توجہ حاصل کرنا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو چکا ہے، اسپاٹیفائی کا فریش فائنڈز پروگرام مسلسل یہ ثابت کر رہا ہے کہ بہترین ادارتی رہنمائی نئے گلوکاروں کو بلند مقام تک پہنچا سکتی ہے۔ فریش فائنڈز کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اسپوٹیفائی نے ایک خصوصی 10 سالہ پلے لسٹ بھی جاری کی ہے، جو سماعت کے لئے دستیاب ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے اسپاٹیفائی نیوز روم کے اس لنک (https://newsroom.spotify.com/2025-05-19/fresh-finds-10-year-anniversary/) کو وزٹ کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں