کراچی: پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک، موبی لنک بینک (Mobilink Bank) کی خواتین سے متعلق وراثت مہم ''Invisible Heirs'' کو دنیا کے ممتاز تخلیقی میلے کانز لائنز انٹرنیشنل فیسٹیول آف کریئیٹیویٹی 2025 میں 'گلاس: دی لائن فار چینج' شعبے میں منتخب کیا گیا ہے۔ یہ مہم جدید ٹولز کے ذریعے پاکستان میں خواتین کے وراثتی حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اجاگر کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
کانز فیسٹیول کو اس کیٹیگری میں دنیا بھر سے 251 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں صرف 28 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ موبی لنک کی Invisible Heirs مہم اس سے قبل دبئی لینکس، M360 APAC ڈیجیٹل نیشنز ایوارڈز اور گلومو جیسے عالمی اعزازات جیت چکی ہے۔ اس طاقتور ویڈیو مہم نے خواتین کی انصاف تک رسائی اور معاشی مساوات کے بارے میں ملک گیر گفتگو کو جنم دیا۔ موبی لنک بینک کی ڈیجیٹل ایپ 'Dost' میں بھی وراثت کیلکولیٹر کو شامل کیا گیا ہے، جو خواتین کو آزادانہ طور پر وراثت میں اپنے جائز حصے کا حساب لگانے اور اپنے حقوق کے حصول سے متعلق فیصلے کرنے کے لئے بااختیار بناتا ہے۔
جاز کے سی ای او اور موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے اس عالمی اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، " Invisible Heirs
ٰٓٓایک ایسے اہم مسئلے کو اجاگر کرتی ہے جسے عمومانظر انداز کر دیا جاتا ہے جو ہے خواتین کا وراثت میں حق۔کانز لائنز میں شارٹ لسٹ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بامقصد کہانی سنانے کی طاقت معاشرتی تبدیلی کا مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے، جاز اور موبی لنک بینک میں ہم ٹیکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان میں خواتین کے لئے ایک زیادہ منصفانہ اور جامع مستقبل کی تشکیل کے لئے پرعزم ہیں۔ ''
موبی لنک بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او حارث محمود چوہدری نے کہا، ''کانز لائنز جیسے عالمی پلیٹ فارم پر موبی لنک کی تحسین نہ صرف ہمارے لیے خوشی کا موقع ہے بلکہ ان تمام پاکستانی خواتین کے لیے بھی فخر کا مقام ہے جو اپنا حق لینے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ اس مہم کے ساتھ ہم نے ثقافتی خاموشی کو توڑ کر مکالمے میں بدلنے کی کوشش کی، اور یہ اعزاز ہمارے تخلیقی مقصد کی توثیق ہے۔''
کانز لائنز فیسٹیول کو دنیا بھر میں برانڈ کمیونکیشن کے شعبے میں تخلیقی معیار کی سب سے بڑی پہچان سمجھا جاتا ہے۔ اس اعزاز نے پاکستان کو عالمی سطح پر جدت، خواتین کی شمولیت اور فِن ٹیک میں تخلیقی قیادت کے طور پر اجاگر کیا ہے۔ یہ سنگ میل بینک کے خواتین کی مالی شمولیت اور ٹیکنالوجی کے ذریعے سماجی تبدیلی کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں