کراچی : پاکستان کے معروف اسلامی بینک، میزان بینک نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کے سینٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فنانس (CEIF) کے اشتراک سے" میزان جستجو " پروگرام کے دوسرے بیچ کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

اس تعلیمی اقدام کا مقصد نوجوان گریجویٹس کو اسلامی بینکاری کے شعبے میں رہنمائی کے لیے تیار کرنا ہے، جو میزان بینک کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) کے وسیع وژن کا حصہ ہے۔یہ پروگرام انسانی وسائل کی ترقی میں میزان بینک کی مسلسل سرمایہ کاری کی عکاسی ہے جو اسلامک فنانس انڈسٹری میں اسپیشل ٹریننگ اور مینٹورشپ کے ذریعے منظم سمت فراہم کرتا ہے۔
میزان جستجو کے دوسرے بیچ کی گریجویشن تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں میزان بینک کے ڈپٹی ہیڈ شریعہ کمپلائنس شایان بیگ اورہیڈ آف ٹیلنٹ ایکوزیشن اینڈ ڈیجیٹل ایچ آر سلوشنز ارسلان احمد خان سمیت میزان بینک کے سینئرمینجمنٹ نے شرکت کی۔ اس سے قبل، لاہور اور اسلام آباد میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
کراچی میں میزان جستجو کے پہلے بیچ کی کامیابی کے بعد دوسرے بیچ کو پاکستان کے تین بڑے شہروں – کراچی، لاہور، اور اسلام آباد – تک توسیع دی گئی۔ اس پروگرام میں 42 گھنٹوں پر مشتمل خصوصی تربیت دی گئی جس میں اسلامی مالیات کے بنیادی اصولوں کو بینکاری کی عملی معلومات کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا تاکہ شرکاء کو اسلامی بینکاری میں بااعتماد اور پائیدار کیریئر کے لیے تیار کیا جا سکے۔
پاکستان میں اسلامی بینکاری کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جس کی ملک بھر میں 6,093 برانچز، 11.5 ٹریلین روپے سے زائد اثاثہ جات، اور 8.4 ٹریلین روپے کے ڈپازٹس ہیں۔ اسلامی بینکاری کی یہ ترقی ملکی سطح پر عوامی پذیرائی کی مرہونِ منت ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں عالمی دلچسپی بھی روز افزوں ہے، جس کی وجہ اس شعبے کی اخلاقی سرمایہ کاری سے ہم آہنگی اور اقدار پر مبنی مالیاتی نظریات ہیں۔
اس پس منظر میں، میزان جستجو ایک بروقت اور دوراندیش پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے جو اسلامی مالیات کے میدان میں باصلاحیت، اصول پسند اور علم و کردار سے لیس نئی نسل کو تیار کر رہا ہے تاکہ وہ اس ابھرتے ہوئے مالیاتی نظام میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں