کراچی : پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے معروف ایمبیڈڈ فنانس پلیٹ فارم، نیِم (Neem) کے ساتھ اشتراک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد انشورنس ویلیو چین میں ادائیگیوں کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز اور ہموار بنانا ہے۔
اس شراکت داری کے تحت نیِم کا جدید پیمنٹ سلوشن، جوبلی لائف کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بشمول ویب سائٹ، موبائل ایپ اور ایجنٹ پورٹل پر مربوط کیادیا گیا ہے۔ اسکی بدولت صارفین اب کارڈ، بینک ٹرانسفر، ڈیجیٹل والٹس اور 1Bill کیش چینلز کے ذریعے اپنے پریمیم کی ادائیگیاں باآسانی کرسکتے ہیں۔ مزید برآں، نیِم، جوبلی لائف کے ایجنٹ نیٹ ورک کو اسمارٹ اور ٹریک کئے جانے والے پیمنٹ لنکس بھی فراہم کرے گا، جس سے صارف کی ٹرانزایکشنز کا عمل تیز، شفاف اور پیمنٹ جمع کرنے کا عمل مزید بہتر ہو جائے گا۔ نیِم بزنس پورٹل کے ذریعے جوبلی لائف کو رئیل ٹائم میں معلومات حاصل ہوں گی، جس سے ادارے کو اپنے تمام پیمنٹ ٹچ پوائنٹس پر نمایاں معلومات کے ساتھ ساتھ بہتر مالیاتی کنٹرول حاصل ہوگا۔

یہ اشتراک انشورنس انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ایک کاوش ہے، تاکہ پالیسی ہولڈرز، ایجنٹس اور اسٹیک ہولڈرز کے لئے لین دین کو زیادہ آسان، محفوظ اور قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔ نیِم کے فنانشل انفراسٹرکچر کی مدد سے جوبلی لائف اپنے صارفین کو مزید بہتر انداز سے سہولت فراہم کرے گا اور اپنے آپریشنز میں مزید مہارت لاسکے گا۔
اس پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے جوبلی لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، جاوید احمد نے کہا، ''جوبلی لائف میں جدت کے ساتھ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔ نیِم کے ساتھ شراکت داری ہمیں نہ صرف اپنے مالیاتی نظام کو ڈیجیٹائز بنانے کا موقع دیتی ہے بلکہ ہمارے ایجنٹس کو بااختیار بنانے اور پالیسی ہولڈرز کے لیے ایک محفوظ اور بہتر انداز سے ادائیگی میں سہولت فراہم کررہی ہے۔''
نیِم کے شریک بانی ندیم رؤف شیخ نے کہا، ''انشورنس پاکستان کے مالیاتی نظام کا ایک اہم ستون ہے، اور ہم جوبلی لائف کے اشتراک سے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ادائیگیوں کا انفراسٹرکچر بنانے کیلئے پرجوش ہیں۔ ہم مل کر نہ صرف ادائیگیوں کو سادہ بنا رہے ہیں بلکہ جوبلی لائف کے اشتراک سے ڈیجیٹل فرسٹ دنیا میں رئیل ٹائم پر صارفین سے مزید بہتر انداز سے رابطہ قائم کررہے ہیں۔''
ایک تبصرہ شائع کریں